• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

'لاہور کے حکمران سندھ کا پانی چرا رہے ہیں'

شائع April 15, 2017

پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ میں پانی اور توانائی کے بحران پر وفاقی حکومت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع کردیا۔

کراچی بدین لنک روڈ پر پیپلز پارٹی کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے سینیئر رکن اسمبلی نثار کھوڑو نے کہا کہ 'سندھ کا پانی لاہور میں بیٹھے حکمرانوں کی ایماء پر چوری کیا جارہا ہے'۔

نثار کھوڑو کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کو قدرتی وسائل بشمول گیس کے جائز حق سے محروم رکھا جارہا ہے جبکہ صوبے کی زراعت تباہ ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں پانی کی قلت پر صوبائی اراکین کی تشویش

انہوں نے کہا کہ 'سندھ کے عوام کو توانائی کے بدترین بحران کا سامنا ہے اور ہم حکمرانوں کو صوبے کا پانی چرانے کی اجازت نہیں دیں گے'۔

نثار کھوڑو نے مطالبہ کیا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھیوں کو عدالت میں پیش کیا جائے، اس طرح کی چالوں سے پیپلز پارٹی کا راستہ نہیں روکا جاسکتا۔

وزیراعظم نواز شریف کا حوالہ دیتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ وہ صرف ان اسکیموں میں دلچسپی لیتے ہیں جن سے ان کے بزنس پارٹنرز کو فائدہ ہوتا ہے جبکہ انہیں ملک کے حقیقی مسائل کا کوئی احساس نہیں۔

مزید پڑھیں: زرداری کے ساتھی 'لاپتہ'، اپوزیشن لیڈر کی تشویش

ضلع جیکب آباد کے لیے وزیراعظم کے اعلان کردہ ایک ارب روپے کے پیکج کے حوالے سے نثار کھوڑو نے کہا کہ 'وزیراعظم سندھ میں عوام کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہے اور اب وہ صوبے جعلی پیکجز کا اعلان کررہے ہیں'۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بے نظیر بھٹو کے قتل کے بعد آصف زرداری نے ملک کو بچایا۔


تبصرے (4) بند ہیں

ahmak adami Apr 15, 2017 10:13pm
سندھ کا پانی لاہور میں بیٹھے حکمرانوں کی ایماء پر چوری کیا جارہا ہے'۔Aapkey beyaan sey maayoosi aor afsos huva---NS keykhilaf kisy achee daleel sey boleyn---Khuda keliye eisey rattey rattaye jumle mat boleyn
Naveed chaudhry Apr 16, 2017 01:41am
السلام عليكم There are many bad things in our politics but we should come up with some ethics not to bring religious or provincial or any other groups which are against national interests.
ahmak adamı Apr 16, 2017 04:21pm
'لاہور کے حکمران سندھ کا پانی چرا رہے ہیں'Mr. Khoro- it is internet age please speak with figures. Do not speak politically to make people stupid.
سخن حق Apr 16, 2017 06:09pm
اس گلشن کی بربادی کو ایک ھی الو کافی تھا ھر شاخ پے الو بیٹھا ہے انجام گلستان کیاھو گا

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024