• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

رنبیر کپور یا سنجے دت؟ پہچاننا بےحد مشکل

شائع April 13, 2017

بولی وڈ اداکار رنبیر کپور بہت جلد نامور اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، جن کی فلم کی چند جھلکیاں سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

ان تصاویر میں رنبیر کپور نے سنجے دت کے اس دور کا روپ اختیار کیا، رنبیر تصاویر میں سنجے دت سے اس حد تک مل رہے ہیں کہ معلوم کرنا مشکل ہے کہ یہ رنبیر کپور ہیں یا سنجے دے۔

رنبیر کپور اپنی اس فلم کے لیے بےحد محنت کررہے ہیں، انہوں نے سنجے دت کے جیسا نظر آنے کے لیے 13 کلو وزن بھی بڑھایا۔

مزید پڑھیں: رنبیر کپور نے 13 کلو وزن بڑھا لیا، مگر کیوں؟

اداکار اس فلم میں سنجے دت کی زندگی کے مختلف پہلووں اور دور پر کام کررہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ کبھی جوان تو کبھی پوڑھے نظر آتے ہیں۔

ان تصاویر کو دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ انہوں نے سنجے دت کی جیل سے رہائی کا کردار ادا کیا ہے۔

رواں سال فروری میں رنبیر کپور کی چند اور تصاویر وائرل ہوئیں تھی، جن میں وہ سنجے دت کا 60 کی دہائی کا روپ اختیار کیے ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سنجے دت نے کی رنبیر کپور کی توہین

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق رنبیر کپور نے ایک ایونٹ میں انکشاف کیا تھا کہ فلم کی 60 فیصد شوٹنگ مکمل کی جاچکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'مجھے سنجے دت کا کردار ادا کرنے میں کافی فخر محسوس ہورہا ہے، میں فلم کے ہدایت کار اور پروڈیوسر کا بےحد شکر گزار ہوں'۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024