• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:37pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:37pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm

'بیگم جان' میرا اب تک کا سب سے مضبوط کردار، ودیا

شائع April 13, 2017
بولی وڈ اداکارہ ودیا بالن کا شمار کامیاب اداکاراؤں میں کیاجاتا ہے — فوٹو/ فائل
بولی وڈ اداکارہ ودیا بالن کا شمار کامیاب اداکاراؤں میں کیاجاتا ہے — فوٹو/ فائل

بولی وڈ اداکارہ ودیا بالن ہمیشہ ہی ایسی فلموں میں کام کرتی ہیں جن میں خواتین کو بااختیار بنانے کا پیغام دیا جاتا ہے اور ان کی جلد ریلیز ہونے والی فلم 'بیگم جان' بھی اس سے خاصی مختلف نہیں۔

ہندوستان ٹائمز سے بات کرتے ہوئے ودیا بالن کا فلم 'بیگم جان' میں اپنے کردار کے حوالے سے کہنا تھا کہ یہ اب تک کا ان کے کیریئر کا سب سے مضبوط کردار ہوگا۔

مزید پڑھیں: 'بیگم جان' اسکرپٹ کی وجہ سے سائن کی، ودیا

ودیا بالن کے مطابق 'مجھے بہادر ہونے کے بارے میں تو نہیں معلوم، لیکن یہ میرا اب تک کا سب سے مضبوط کردار ہے، میں نے اس سے قبل بھی کئی اہم کردار ادا کیے لیکن یہ ان سب میں سب سے طاقتور ہے، مجھے لگتا ہے میں نے ایسا کردار اسکرین پر اب تک نہیں دیکھا'۔

تاہم ودیا بالن کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو کردار وہ ادا کرتی ہیں وہ کسی کے لیے نہیں بلکہ ان کے لیے رول ماڈل ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ودیا بالن نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انہوں نے فلم 'بیگم جان' اسکرپٹ کی وجہ سے سائن کی۔

یہ بھی پڑھیں: ودیا کی فلم 'بیگم جان' تقسیم ہند اور خواتین پر مبنی

فلم 'بیگم جان' کی کہانی پاکستان اور ہندوستان کی سرحد کے درمیان بنے ایک کوٹھے کی ہے، جسے سرحد کی لکیر کھینچے جانے کے باعث تباہ کرنا پڑا اور اس دوران بیگم جان نے اپنے کوٹھے کے لیے جنگ کی.

فلم رواں ماہ 14 تاریخ کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 31 اکتوبر 2024
کارٹون : 30 اکتوبر 2024