قصور: 7 سالہ بچی ریپ کے بعد قتل
پنجاب کے ضلع قصور میں 7 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے بعد قتل کردیا گیا۔
صدر پولیس کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) سردار یونس نے کہا کہ بچی شام کے وقت دودھ لینے کے لیے گھر سے نکلی، لیکن واپس نہیں لوٹی۔
انہوں نے کہا کہ اسی رات بچی کی لاش اس کے گھر کے قریب واقع پارک سے ملی۔
پولیس افسر کا کہنا تھا کہ اس بات کے شواہد ملے ہیں کہ بچی کو قتل کو گلا دبا کر قتل کرنے سے قبل زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
سردار یونس نے کہا کہ نامعلوم ملزمان کے خلاف پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی دفعات 302 اور 363 کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
تبصرے (1) بند ہیں