• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

وہ 6 ممالک جہاں پاکستانیوں کا داخلہ ویزے کے بغیر ممکن

ڈومینیکا،ہیٹی،مائیکرونیشیا،سینٹ وینسینت وگرینا،ٹرینیڈاڈو ٹوباگو اور وانواتو وہ ممالک ہیں جہاں بغیر ویزا داخلہ ممکن ہے۔
شائع April 12, 2017

ویسے تو پاکستان میں پاسپورٹ کا حصول ہی آسان نہیں تاہم اگر خوش قسمتی سے آپ اسے حاصل کربھی لیں تو ہر سال دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی مختلف فہرستیں سامنے آتی ہیں، ان میں پاکستان سب سے آخر میں محض افغانستان سے اوپر ہوتا ہے۔

آسان الفاظ میں کہا جائے تو پاکستانی پاسپورٹ دنیا کا دوسرا کمزور ترین پاسپورٹ ہے۔

اگر افغانستان کے پاسپورٹ پر 25 ممالک میں ویزہ فری، ویزہ آن ارائیول یا ای ویزے کی سہولت ملتی ہے تو پاکستانیوں کے لیے ان ممالک کی تعداد 29 کے قریب ہے اور ان میں سے بھی صرف 6 ممالک ایسے ہیں جو بغیر ویزا کے پاکستانیوں کو اپنے ملک میں داخلے کی اجازت دیتے ہیں۔

29 ممالک کی مکمل فہرست یہاں دیکھی جاسکتی ہے۔

ان ممالک میں ڈومینیکا، ہیٹی، مائیکرونیشیا، سینٹ وینسینت و گرینا، ٹرینیڈا ڈو ٹوباگو اور وانواتو شامل ہیں۔

یقیناً آپ سب ہی یہ جان کر کافی پرجوش ہوگئے ہوں گے کہ بغیر ویزا ان ممالک میں چھٹی منانے جایا جاسکتا ہے؟

لیکن اس سے پہلے ذرا یہ بھی جان لیں کہ ممالک ہیں کیسے، ان کی معیشت کیا ہے اور یہاں جاکر آپ کو کیا فائدہ ہوگا۔

ڈومینیکا

فوٹو/وکی میڈیا کامنز
فوٹو/وکی میڈیا کامنز

یہ کیریبین جزائر کا چھوٹا ملک ہے، جہاں پاکستانیوں کو 21 دن بغیر ویزا کے قیام کی اجازت ہے۔

یہ چھوٹا ملک مانا جاتا ہے جس کی معیشت مستحکم نہیں ہے، روزگار کے مواقع محدود ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کی قوت خرید انتہائی کم ہے۔

سستے ترین ممالک اور آزاد خطوں کی فہرست میں اس ملک کا شمار 230 میں سے 206 پر ہوتا ہے جبکہ پاکستان اس فہرست میں 26 نمبر پر ہے۔

اس ملک کی آبادی 74 ہزار سے زائد ہے۔

ہیٹی

فوٹو/وکی پیڈیا
فوٹو/وکی پیڈیا

ہیٹی میں پاکستانی بغیر ویزا کے تین ماہ تک قیام کرسکتے ہیں، یہ بھی کیریبین جزائر میں ایک ملک ہے۔

سستے ترین ممالک اور آزاد خطوں کی فہرست میں اس ملک کا شمار 230 میں سے 148 پر ہوتا ہے۔

اس ملک کی آبادی ایک کروڑ 5 لاکھ ہے، جہاں فرانسیسی اور کریول زبانیں بولی جاتی ہیں۔

اس ملک کا رقبہ 27,750 سکوائر کلومیٹر ہے۔

مائیکرونیشیا

فوٹو/وکی پیڈیا
فوٹو/وکی پیڈیا

مائیکرونیشیا بحرالکاہل میں جزائر پر مشتمل ملک ہے جہاں پاکستانیوں کے لیے بغیر ویزا ایک ماہ تک رہنا ممکن ہے۔

اس ملک کا رقبہ 702 سکوائر کلومیٹر ہے جس کی آبادی 2016 میں ایک لاکھ 5 ہزار ریکارڈ کی جاچکی ہے۔

معیشت کے لحاظ سے سستے ترین ممالک اور آزاد خطوں کی فہرست میں اس ملک کا شمار 230 میں سے 216 پر ہوتا ہے۔

یہاں پر انگریزی کے علاوہ مزید 8 زبانیں بولی جاتی ہیں۔

سینٹ وینسینٹ و گریناڈائنز

فوٹو/وکی پیڈیا
فوٹو/وکی پیڈیا

امریکا کے قریب واقع ایک چھوٹا ملک سینٹ وینسینٹ و گریناڈائنز میں بھی پاکستانی بغیر ویزا ایک ماہ تک قیام کرسکتے ہیں۔

سستے ترین ممالک اور آزاد خطوں کی فہرست میں اس ملک کا شمار 230 میں سے 202 پر ہوتا ہے۔

یہاں پر انگریزی اور فرانسیسی زبانیں بولی جاتی ہیں۔

اس ملک کا مکمل رقبہ صرف 389 سکوئر کلومیٹر ہے۔

یہاں کی آبادی ایک لاکھ دو ہزار افراد سے زائد پر مشتمل ہے۔

ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو

فوٹو/وکی پیڈیا
فوٹو/وکی پیڈیا

امریکی ملک ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو کی آبادی 12 لاکھ 21 ہزار سے زائد ہے۔

اس ملک کی سرکاری زبان انگریزی ہے جبکہ یہاں کیریبین، فرانسیسی، ہسپانوی اور چینی زبانیں بھی بولی جاتی ہیں۔

ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو کا رقبہ 5,128 سکوئر کلومیٹر ہے۔

اس ملک کا شمار سستے ترین ممالک اور آزاد خطوں کی فہرست میں 230 میں سے 111 پر ہوتا ہے۔

یہاں پاکستانی بغیر ویزا ایک ماہ تک قیام کرسکتے ہیں۔

وانواتو

فوٹو/ وکی میڈیا کامنز
فوٹو/ وکی میڈیا کامنز

وانواتو آسٹریلیا کے قریب واقع جزائر پر مشتمل ملک ہے جہاں ایک ماہ تک بغیر ویزا پاکستانیوں کا قیام ممکن ہے۔

سستے ترین ممالک اور آزاد خطوں کی فہرست میں اس ملک کا شمار 230 میں سے 207 پر ہوتا ہے۔

یہاں پر زیادہ تر انگریزی اور فرانسیسی زبانیں بولی جاتی ہیں۔

اس ملک کا 12,189 سکوئر کلومیٹر رقبہ ہے۔