• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

انسٹاگرام کا اسنیپ چیٹ پر ایک اور حملہ

شائع April 11, 2017
— فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
— فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

فیس بک کی فوٹو شیئرنگ ایپ نے اسنیپ چیٹ پر ایک اور حملہ کرتے ہوئے اس کا ایک اور فیچر چرا لیا ہے۔

لگ بھگ 60 کروڑ ماہانہ صارفین والی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے ڈائریکٹ میسجنگ فیچر میں عارضی اور مستقل پیغامات کو اکھٹا کردیا ہے۔

انسٹاگرام میں عارضی پیغامات اسنیپ چیٹ کی طرح صرف ایک بار دیکھے جاسکتے ہیں جس کے بعد وہ غائب ہوجاتے ہیں اور اسکرین شاٹ لینے پر صارف کو نوٹیفکیشن بھی موصول ہوتا ہے۔

انسٹاگرام نے اس سے قبل اگست 2016 میں اسنیپ چیٹ کے اسٹوریز کے فیچر کی نقل کی تھی جس میں ایسی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی جاتی ہیں جو کہ چوبیس گھنٹے بعد تحلیل ہوجاتی ہیں۔

اس کے بعد فیس بک نے اسی اسٹوریز فیچر کو میسنجر، واٹس ایپ اور اپنی موبائل ایپ کا بھی حصہ بنایا۔

انسٹاگرام کے میسجنگ فیچر ڈائریکٹ کے ماہانہ صارفین کی تعداد 37 کروڑ سے زائد ہے جو کہ نومبر 2016 میں تیس کروڑ تھی۔

انسٹاگرام کا منگل کو بلاگ پوسٹ میں کہنا تھا ' ہم ڈائریکٹ میسج کو دوستوں کے ساتھ تفریح اور تصویری بات چیت کا ذریعہ بنانا چاہتے ہیں'۔

انسٹاگرام کی اسٹوریز اس سے پہلے ڈائریکٹ میسج کے فیچر سے الگ تھیں مگر اب صارفین اپنی ٹیکسٹ بات چیت کے دوران بھی غائب ہوجانے والی تصاویر اور ویڈیوز کو شیئر کرسکیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024