• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

گوگل اور ایپل سام سنگ کی نقل کرنے لگے

شائع April 10, 2017
گلیکسی ایس 8 — اے ایف پی فائل فوٹو
گلیکسی ایس 8 — اے ایف پی فائل فوٹو

سام سنگ پر ماضی میں الزام عائد کیا جاتا تھا کہ وہ آئی فون کے ڈیزائن کو اپنے اسمارٹ فونز کے لیے چوری کرتا ہے اور ایپل نے یہ معاملہ عدالت میں بھی اٹھایا تھا جس کا مقدمہ کافی مشہور ہوا۔

مگر اب ایسا لگتا ہے کہ ایپل اور گوگل دونوں سام سنگ کے ڈیزائن کی نقل کرنے لگے ہیں۔

سام سنگ نے 2015 میں گلیکسی ایس سکس ایج کے ذریعے ایج اسکرین والی ڈیوائس پیش کی جبکہ ایس سیون ایج میں بھی یہ ڈیزائن موجود تھا۔

مگر رواں سال گلیکسی ایس ایٹ اور ایس ایٹ پلس میں دونوں میں یہ فیچر دیا گیا ہے جبکہ اسکرین کو بیزل لیس کردیا گیا ہے جس کے لیے او ایل ای ڈی اسکرین کا سہارا لیا گیا۔

سام سنگ کے اس نئے ڈیزائن کو سراہا جارہا ہے اور مختلف رپورٹس کے مطابق ایپل اور گوگل دونوں اپنے نئے فونز کے لیے اس ڈیزائن کی نقل کررہے ہیں۔

ایپل کی جانب سے رواں سال آئی فون کے 10 سال مکمل ہونے پر پہلے بالکل مختلف ڈیزائن والا فون متعارف کرائے جانے کا امکان ہے اور ان میں ایس ایٹ جیسی او ایل ای ڈی اسکرین بھی ہوسکتی ہے۔

اور گوگل بھی اپنے پکسل فون کے نئے ورژن میں او ایل ای ڈی اسکرین کو استعمال کرنے کے لیے تیار ہے۔

ماہرین کے مطابق سام سنگ کے فونز اعلیٰ معیار اور بنیادی طور پر ایپل کے اسٹائل کے قریب ہوتے ہیں اور اس جنوبی کورین کمپنی نے گلیکسی ایس ایٹ کو آئی فون پر برتری لے جانے والی ڈیوائس قرار دیا ہے جس پر تین سال سے کام ہورہا تھا۔

اسے توقع ہے کہ اس فون کے ذریعے وہ آئی فون کی حکمرانی کا خاتمہ کردے گی اور بظاہر لگ رہا ہے کہ اسے کامیابی مل سکتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024