• KHI: Zuhr 12:45pm Asr 4:53pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 4:17pm
  • ISB: Zuhr 12:21pm Asr 4:19pm
  • KHI: Zuhr 12:45pm Asr 4:53pm
  • LHR: Zuhr 12:16pm Asr 4:17pm
  • ISB: Zuhr 12:21pm Asr 4:19pm
شائع April 9, 2017

دنیا بھر کی جیلیں جو فائیو اسٹار ہوٹلوں سے کم نہیں



پاکستان میں جیل اور سزا مترادف سمجھے جاتے ہیں۔

مگر دنیا بھر کے مختلف ممالک میں ایسا نہیں، جہاں متعدد جیلیں خطرناک مجرموں کو ایک نئی زندگی تشکیل دینے کے حوالے سے قائم کی گئی ہیں۔

آپ دنیا بھر میں ایسی جیلوں کو دیکھ کر حیران رہ جائیں گے جہاں کی آسائشات کسی بھی طرح فائیو اسٹار ہوٹل سے کم نہیں۔

فن لینڈ

فوٹو بشکریہ Criminal Sanctions Agency
فوٹو بشکریہ Criminal Sanctions Agency

فن لینڈ کی سومنلینا (Suomenlinna) جیل میں قیدیوں کو چار دیواری کے اندر رکھنے کے لیے کوئی باڑ نہیں بلکہ ایک چھوٹی لکڑی کی دیوار ہے، یہی وجہ ہے کہ اسے اکثر کھلی جیل بھی کہا جاتا ہے۔

ناروے

فوٹو بشکریہ نیویارک ٹائمز
فوٹو بشکریہ نیویارک ٹائمز

فن لینڈ کے پڑوسی ملک ناروے میں ہیلڈن نامی جیل میں قیدی کھانا پکاتے ہیں، ویڈیو گیمز کھیلتے اور بہترین بستروں میں سوتے ہیں، یہاں کے کمرے کوٹھری کی بجائے کسی کالج کے ہال جیسے لگتے ہیں، اس کا مقصد سزا یافتہ افراد کو صحت مند ذہن کے ساتھ دوبارہ معاشرے کا حصہ بنانا ہے۔

ناروے کی ایک اور جیل

فوٹو بشکریہ بیسٹی
فوٹو بشکریہ بیسٹی

اسی طرح اس ملک کی بیسٹی جیل ہے، جہاں قیدی ایک جزیرے میں اپنی سزا کاٹتے ہیں جبکہ وہاں باغ بانی اور کھیتی باڑی (فارمنگ)، ماہی گیری (فشنگ)، اسکینگ، ٹینس اور گھڑ سواری جیسے مشاغل میں اپنا وقت گزارتے ہیں۔

نیوزی لینڈ

فوٹو بشکریہ Department of Corrections NZ
فوٹو بشکریہ Department of Corrections NZ

ہیلڈن جیل کی طرح نیوزی لینڈ کی اوٹاگو کریکشنز جیل بھی کسی روایتی جیل کی بجائے ایک پرآسائش کمرہ لگتی ہے، جہاں طبی سہولیات اور ایک لائبریری موجود ہے تاکہ قیدی خود کو معاشرے کا فرد سمجھیں۔

بولیویا

فوٹو بشکریہ وکی میڈیا کامنز
فوٹو بشکریہ وکی میڈیا کامنز

سان پیڈرو نامی یہ جیل بولیویا کے علاقے لاپاز میں واقع ہے، جس کے قیام کو دس سال ہوچکے ہیں اور یہ وہاں موجود تین ہزار قیدیوں اور ان کے خاندانوں کے لیے ایک چھوٹے شہر کی طرح ہے۔ منشیات کی تجارت ان خاندانوں کو مالی طور پر مستحکم رکھتی ہیں، جبکہ جیل کا ہوٹل مہمانوں کے لیے قیام گاہ ہے۔

آسٹریا

فوٹو بشکریہ وکی میڈیا کامنز
فوٹو بشکریہ وکی میڈیا کامنز

اس یورپی ملک کی جسٹس سینر کسی بھی طرح جیل نظر نہیں آتی بلکہ کسی ملٹی نیشنل کمپنی کا دفتر لگتی ہے۔ اس میں داخل کے لیے دو راستے ہیں اور دونوں میں سے گزرنے والے قیدیوں کے لیے یہ یقینی بنایا گیا ہے کہ ان کے احترام اور انسانیت کے حقوق برقرار رہیں۔

اسپین

اے پی فوٹو
اے پی فوٹو

اسپین کی ارن خویف جیل میں والدین اور بچوں کو وہاں قید پیارے کے ساتھ رہنے کا موقع دیا جاتا ہے، دیواروں پر ڈزنی کارٹونز پینٹ کیے گئے ہیں، ایک نرسری اور ایک پلے گراﺅنڈ بھی ہے، اس جیل کا مقصد بچوں کو اس احساس سے ہر ممکن حد تک بچانا ہے کہ ان کا باپ یا ماں سلاخوں کے پیچھے ہیں۔

انڈونیشیاء

اے پی فوٹو
اے پی فوٹو

Pondok Bambu نامی یہ جیل خواتین کے لیے ہے، جہاں پرتعیش کمرے فروخت کے لیے دستیاب ہیں، تاہم کچھ قیدی خواتین رشوت دے کر بھی غیرقانونی طور پر ان کمروں کو حاصل کرلیتی ہیں۔

ویلز

فوٹو بشکریہ چینیل فور
فوٹو بشکریہ چینیل فور

ہر مجیسٹی نامی یہ جیل دیکھنے میں کسی تعلیمی ادارے کی طرح ہے، جہاں متعدد کلاسز میں تعلیم حاصل کی جاسکتی ہے، ورزش کے لیے جمنازیم ہے، اسنوکر اور پنگ پانگ ٹیبل قیدیوں کی تفریح کے لیے دستیاب ہیں۔

سوئیڈن

فوٹو بشکریہ Kriminalvarden
فوٹو بشکریہ Kriminalvarden

سولینٹیونا جیل میں قیدیوں کو اپنا کھانا بنانے کی سہولت دی جاتی ہے، جبکہ دن کا زیادہ وقت وہ ٹیلیویژن دیکھتے ہوئے گزارتے ہیں یا ورزش کے لیے مخصوص کمروں میں مصروف رہ سکتے ہیں۔

سوئٹزرلینڈ

فوٹو بشکریہ کیمپ ڈیلون
فوٹو بشکریہ کیمپ ڈیلون

کیمپ ڈیلون جیل میں جب قیدیوں کی تعداد گنجائش سے زیادہ ہوگئی، تو 40 ملین ڈالرز خرچ کرکے ایک نئے ونگ کی تعمیر کی گئی، اس اپ گریڈیشن میں جیل کے کمروں کو زیادہ آرام دہ اور پرآسائش بنایا گیا۔

تبصرے (3) بند ہیں

نام میں کیا رکھا ہے؟ Apr 09, 2017 05:07pm
جیلیں تو ہمارے ملک پاکستان کی بھی نہایت شاندار ہی، بشرطیکہ: آپ کا جرم بدعنوانی ہو، عدلیہ، انتظامیہ یا مقننہ سے آپ کا تعلق ہو، اور بدعنوانی کم از کم اربوں میں نہیں تو کروڑوں میں ضرور ہو۔
Sanaullah Apr 09, 2017 06:10pm
I want to be there for some days
نام میں کیا رکھا ہے Apr 10, 2017 06:15am
@نام میں کیا رکھا ہے؟ مچچ جیل میں یہ تمام سہولتیں موجود ہیں اگر آپ کے پاس پیسے ہیں