• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ویڈیو ایڈٹ کرنے میں مدد دینے والی ایپل کی ایپ

شائع April 6, 2017 اپ ڈیٹ April 7, 2017

ایپل نے ویڈیو ایڈیٹنگ میں معاونت فراہم کرنے والی ایپ متعارف کرادی،جس کی مدد سے موبائل صارف خود ہی ویڈیو ایڈٹ کرکے سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سمیت اپنے دوستوں کو بھیج سکے گا۔

ایپل نے گزشتہ ماہ یہ ایپ متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا، جسے اب آئی فون فائیو ایس اور اس کے بعد کے فونز میں استعمال کیا جاسکے گا۔

کلپ نامی اس فرینڈلی سوشل ویڈیو ایپ کے ذریعے صارف خود ہی ویڈیو ایڈٹ کرسکے گا، جب کہ یہ ایپ گرافکس سمیت ایموجیز، سمارٹ شیئرنگ اور لائیو ٹائیٹلز دینے کی سہولت بھی فراہم کرتی ہے۔

یہ ایپ استعمال کرنے میں بہت ہی آسان اور دوستانہ ہے، جب کہ اس کے فیچرز بھی سوشل سائیٹس جیسے ہیں، جس وجہ سے اس کے استعمال میں کوئی پریشانی نہیں ہوتی۔

ایپ کے ذریعے موبائل میں محفوظ فوٹوز یا ویڈیوز کو بھی ایڈٹ کرکے مزید خوبصورت بناکر ویڈیو کی شکل دی جاسکتی ہے۔

ایپ کی مدد سے ایڈٹ کی گئی ویڈیو کو فیس بک، انسٹاگرام، یوٹیوب اور ویمو جیسی ویب سائیٹس پر شیئر کرنے سمیت کسی بھی دوست کو بھیجا جاسکتا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس کے ایفیکٹس، فلٹرز اور حیران کن نیا فیچر لائیو ٹائلز ہر ایک کو تصاویر میں زبردست دکھائے گا جبکہ اپنی تصاویر اور ویڈیوز کو آسانی سے سوشل میڈیا پر شیئر کیا جاسکے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024