• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

دنیا کا پہلا 4 کیمروں والا اسمارٹ فون

شائع April 5, 2017
— فوٹو بشکریہ الکا ٹیل
— فوٹو بشکریہ الکا ٹیل

وہ دور یاد ہے جب موبائل فون میں ایک کیمرہ ہونا ہی جدید ترین ٹیکنالوجی سمجھا جاتا ہے، موجودہ عہد میں بیشتر اسمارٹ فونز میں ایک آگے اور ایک پیچھے یعنی دو کیمرے ہوتے ہیں جبکہ ڈوئل رئیر کیمروں والی ڈیوائسز کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے اور اس طرح یہ تین کیمرے بن جاتے ہیں۔

مگر لگتا ہے یہ بھی ناکافی ہیں کم از کم معروف کمپنی الکا ٹیل کو تو یہی لگتا ہے کیونکہ اس نے دنیا کا پہلا اسمارٹ فون متعارف کرایا جس میں چار کیمرے ہیں، دو فرنٹ پر اور دو بیک پر۔

اس ڈیوائس کو فلیش کا نام دیا گیا ہے۔

فرنٹ اور بیک دونوں جگہ کیمروں میں ایک کلر اور ایک مونوکروم سنسر دیا گیا ہے جن میں ایف 2.0 آپرچر موجود ہے جبکہ ڈوئل فلیش بلبس بھی ہیں۔

بیک پر موجود دونوں کیمروں میں تیرہ میگا پکسل سنسرز ہیں جبکہ فرنٹ پر آٹھ اور پانچ میگا پکسل کیمرے دیئے گئے ہیں جنھیں کمپنی نے سپر سیلفی موڈ کا نام دیا ہے۔

کمپنی کے مطابق بیک کیمروں میں آپ ڈی ایس ایل آر کیمروں جیسی تصاویر لے سکتے ہیں جبکہ سیلفی کا معیار بھی دیگر موبائلز کے بیک کیمروں سے بہتر ہوگا۔

اور ہاں صرف کیمرے ہی اس فون کی خاص بات نہیں بلکہ یہ ڈیکا کور یا یوں کہہ لیں ٹین کور پراسیسر والا فون بھی ہے۔

یہ فون کمپنی نے خاص طور پر مشرق وسطیٰ کے لیے تیار کیا ہے اور وہاں بھی یہ اردن اور سعودی عرب کے رہائشی ہی خرید سکیں گے۔

اس فون میں 5.5 انچ ڈسپلے ہے، جبکہ 32 جی بی اسٹوریج، تھری جی بی ریم اور فنگر پرنٹ ریڈر دیا گیا ہے تاہم کمپنی نے اس کی قیمت واضح نہیں کی مگر اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ کافی مہنگا ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024