• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

'نئی حلقہ بندیوں کیلئے مردم شماری کی تکمیل ستمبر تک ضروری'

شائع April 5, 2017 اپ ڈیٹ April 10, 2017

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ اگر ملک میں جاری مردم و خانہ شماری کا عمل ستمبر تک مکمل نہ ہوا تو 2018 میں شیڈول عام انتخابات موجودہ حلقہ بندیوں کے مطابق ہی کرانے ہوں گے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کے اجلاس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے ایڈیشنل سیکریٹری برائے ٹریننگ، ریسرچ اینڈ ایویلوایشن ظفر اقبال نے کہا کہ اگر عام انتخابات کے لیے نئی حلقہ بندیاں کرنی ہیں تو مردم شماری کا عمل ستمبر تک مکمل کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: مردم شماری ٹیم پر خودکش حملہ، 4 فوجی شہید

انہوں نے کہا کہ مردم شماری ستمبر تک مکمل نہ ہوئی تو آئندہ انتخابات نئی حلقہ بندیوں پر نہیں ہو سکیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیاں کرانے کے لیئے تیار ہے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے موقع پر آیا ہے جب لاہور میں ہونے والے خود کش حملے میں مردم شماری کے عملے کو نشانہ بنایا گیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں چَھٹی مردم شماری 15 مارچ سے 25 مئی تک ہوگی

تاہم اس حملے کے باوجود آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے بیان میں کہا کہ مردم شماری کا عمل شیڈول کے مطابق جاری رہے گا جبکہ پاکستان ادارہ شماریات نے بھی کہا ہے کہ یہ عمل معمول کے مطابق جاری رہے گا۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 'یہ حملہ بظاہر مردم شماری میں حصہ لینے والے عملے کو خوفزدہ کرنے کی کوشش ہے تاہم حملے کے باوجود یہ عمل جاری رہے گا'۔


کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024