• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پاکستانی نژاد کامیڈین کیلئے امریکا میں ایوارڈ

شائع April 1, 2017
کمیل ننجیانی — فوٹو/ فائل
کمیل ننجیانی — فوٹو/ فائل

پاکستانی نژاد امریکی کامیڈین اور اداکار کمیل ننجیانی کو سینما کون کی جانب سے مقبول کامیڈین ہونے کے اعزاز سے نوازا گیا۔

کمیل ننجیانی نے ایوارڈ یافتہ شو 'سلیکون ویلی' میں 'دنیش' نامی کردار ادا کیا تھا، جنہیں سینما کون تقریب میں کامیڈی اسٹار آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا۔

نیشنل ایسوسی ایشن آف تھیٹر اونرز (نیٹو) کا آفیشل کنونشن سینما کون لاس ویگاس میں منعقد ہوا، جہاں کمیل ننجیانی کو یہ ایوارڈ ملا۔

کمیل ننجیانی ٹی وی شو کے ساتھ ساتھ 'فسٹ فش' اور 'مائیک اینڈ ڈیو نیڈ ویڈنگ ڈیٹس' جیسی فلموں میں بھی کام کرچکے ہیں، جن میں ان کی کارکردگی کو خوب سراہا گیا تھا۔

سینما کون کے منیجنگ ڈائریکٹر مچ نویحاسر کا کہنا تھا کہ 'کمیل ننجیانی اپنے منفرد انداز اور مزاحیہ باتوں سے شائقین کو محظوظ کرتے رہتے ہیں، ہمیں انہیں کامیڈی اسٹار آف دی ایئر کا ایوارڈ دے کر بےحد خوشی ہورہی ہے'۔

کمیل ننجیانی کو کامیڈی کا حصہ بنے ہوئے کافی سال گزر چکے ہیں، انہوں تجزیہ کاروں نے بہترین کامیڈین اور مصنف قرار دیا، وہ بہت جلد رومانوی کامیڈی فلم 'دی بگ سک' میں جلوہ گر ہوں گے، اس فلم میں ان کا اپنی اہلیہ ایمیلی گورڈن کے ساتھ تعلق کو پیش کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024