• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

روسی فوجی وفد کا دورہ شمالی و جنوبی وزیرستان

شائع March 30, 2017 اپ ڈیٹ March 31, 2017

راولپنڈی : روس کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف کرنل جرنل اسراکوف سرگی یوریوچ کی قیادت میں روسی فوجی وفد نے شمالی و جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شبعہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق روسی فوجی وفد نے جمعرات کو شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ اور جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کا دورہ کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق روسی وفد کو فاٹا میں دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز آپریشن سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق روسی وفد کو پاک افغان بارڈر منیجمنٹ اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: تاریخ میں پہلی بار روسی فوج کی پاکستان آمد

وفد کو فاٹا میں امن و استحکام کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

روسی فوجی وفد نے فاٹا سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔

دورے کے دوران کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ بھی روسی وفد کے ہمراہ تھے ۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار مشترکہ جنگی مشقوں میں حصہ لینے کے لیے روس کے فوجی راولپنڈی پہنچے تھے۔

دونوں ممالک میں دفاعی تعاون بڑھانے کا باقاعدہ سلسلہ 2014 میں اس وقت شروع ہوا تھا، جب روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئے گو نے پاکستان کا دورہ کیا تھا، اسی دورے میں ماسکو اور اسلام آباد نے دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔


تبصرے (1) بند ہیں

Israr Muhammad Khan Yousafzai Mar 31, 2017 01:56am
یہ خبر ان لوگوں کیلئے اپنے اپ کو گولی مارنے کا ھے جنکو روس کے حلاف جہاد کے نام پر لڑوایا جارہا تھا جو لوگ اس جنگ میں ہلاک ھوگئے تھے انکے لواحقین کو ان لیڈروں اور مزہبی رہنماوں سے یہ بات پوچھنی ھوگی ملک میں مزہب کے نام پر لوگوں کے ساتھ کیا کیا نہیں کیا

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024