• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سام سنگ کے 'سب سے بہترین' گلیکسی فونز پیش

شائع March 29, 2017 اپ ڈیٹ March 30, 2017
— فوٹو بشکریہ سام سنگ
— فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ نے اپنا نئے فلیگ شپ اسمارٹ فونز گلیکسی ایس 8 اور ایس 8 پلس متعارف کرا دیا ہے۔

نیویارک میں ایک ایونٹ کے دوران سام سنگ نے ان فونز کو متعارف کرایا اور انہیں اب تک کا سب سے بہترین قرار دیا جو کہ کمپنی کے بقول ' ایک نئے عہد کا آغاز' کریں گے۔

جیسا پہلے ہی لیکس میں سامنے آچکا تھا، یہ دونوں فونز بیزل لیس ہیں جن میں کمپنی نے ہوم بٹن کو نادیدہ کردیا ہے جبکہ انفنٹنی ڈسپلے یعنی سپر امولیڈ سے بھی لیس ہے۔

گلیکسی ایس ایٹ 5.8 انچ جبکہ گلیکسی ایٹ پلس 6.2 انچ اسکرین کے ساتھ ہے مگر انفنٹنی ڈسپلے اور بیزل لیس ہونے کے باعث یہ دیکھنے میں گلیکسی ایس سیون جتنے ہی لگتے ہیں جبکہ کواڈ ایچ ڈی ریزولویشن یا 2960x1440 ہے۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

انفینٹن اسکرین ورچوئل پر اس فون کے فرنٹ پینل کو کور کرے گی یا یوں کہہ لیں کہ ایج لیس اسکرین ہے اور یہ پہلا فون ہے جسے ایچ ڈی آر پریمیئم سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے یعنی یہ رنگوں کو بالکل حقیقی انداز سے پیش کرتی ہے۔

ان فونز کے کیمروں کو گزشتہ سال کے مقابلے میں بہتر بنایا گیا ہے اور اس بار بھی 12 میگا پکسل ڈوئل پکسل رئیر کیمرہ دیا گیا ہے جس میں ایف 1.7 آپرچر موجود ہے جو کہ گلیکسی ایس سیون میں بھی تھا مگر اس بار سام سنگ نے تصاویر کے پراسیس کے طریقے کو بدلا ہے جس کے نتیجے میں فوٹوز کے رنگ پہلے سے کچھ بہتر اور واضح ہوتے ہیں، جبکہ ملٹی فریم پراسیسر شامل کیا گیا ہے تاکہ ایک وقت میں کئی تصاویر کو اکھٹا کرکے پرفیکٹ تصویر لی جاسکے۔

اسی طرح آٹھ میگا پکسل فرنٹ کیمروں کو بہتر بنایا گیا اور اسمارٹ آٹو فوکس اور وائیڈ اینگل سیلیفز لینے کے فیچر شامل کیا گیا ہہے اور ہاں تصاویر کو سجانے کے لیے متعدد شوٹنگ موڈز اور آپٹیمائز فلٹرز بھی دیئے گئے ہیں۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ نے اسے اپنا طاقتور ترین فون قرار دیا ہے جس میں اسنیپ ڈراگون 835 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل اسٹوریج ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے 256 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

گلیکسی نوٹ سیون کے بیٹری پھٹنے کے تجربے کے بعد اس بار بیٹریوں کو کئی سیکیورٹی ٹیسٹ کے بعد استعمال کے لیے محفوظ قرار دیا گیا ہے، گلیکسی ایس ایٹ میں 3000 ایم اے ایچ جبکہ گلیکسی ایٹ پلس میں 3500 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے۔

فون کو ان لاک کرنے کے لیے آئی آر آئی ایس اسکینر دیا گیا ہے یعنی آپ آنکھوں سے ڈیوائس کو ان لاک کرسکیں گے، اسی طرح چہرے کی شناخت سے بھی فون کی ہوم اسکرین تک رسائی کا فیچر بھی دیا گیا ہے، جبکہ فنگر پرنٹ اسکینر کے ساتھ روایتی پاس ورڈ اور پیٹرن لاک بھی دیئے گئے ہیں۔

گلیکسی ایس سیون کی طرح یہ بھی ڈسٹ اور واٹر ریزیزٹنٹ ہیں جبکہ فنگر پرنٹ سنسر فرنٹ سے بیک پر کیمرے کے برابر میں چلا گیا ہے۔

اور پہلی بار سام سنگ کے ڈیجیٹل اسسٹنٹ بیکسبی کو بھی متعارف کرایا گیا اور کمپنی کے مطابق اس کی مدد سے آپ صرف آواز سے ہی اپنے فون سے وہ کام لے سکتے ہیں جو اسکرین کو ٹچ کرنے پر کیا جاتا ہے اور ایسا فیچر فی الحال دیگر ڈیجیٹل اسسٹنس میں دستیاب نہیں۔

گلیکسی ایس ایٹ کے لیے سام سنگ نے ڈیکس نامی خصوصی ڈوک تیار کیا ہے جس پر رکھنے کے لیے بعد آپ اس فون کو بطور ڈیسک ٹاپ اینڈرائیڈ کمپیوٹر کے طور پر استعمال کرسکیں گے اور بس مانیٹر، ماﺅس اور کی بورڈ کی ضرورت ہوگی۔

اسی طرح یہ فونز پانچ رنگوں مڈ نائٹ بلیک، آرچڈ گرے، آرکٹک سلور، میپل گولڈ اور کورل بلیو میں دستیاب ہوں گے جبکہ وائرلیس چارجنگ، سام سنگ ہیلتھ، سام سنگ پے ، ہیڈ فون جیک، 3000 ایم اے ایچ، 3500 ایم اے ایچ، وائرلیس چارجنگ، سام سنگ ہیلتھ وغیرہ اس کے دیگر نمایاں فیچرز ہیں۔

یہ فون اکیس اپریل کو دنیا کے مختلف ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے جبکہ ان کے پری آرڈر تیس مارچ سے شروع ہوں گے۔

گلیکسی ایس ایٹ 750 ڈالرز (78 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ گلیکسی ایس ایٹ پلس 850 ڈالرز (89 ہزار روپے سے زائد) میں فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے تاہم پاکستان میں قیمت کا تعین یہاں آنے کے بعد ہی ہوگا۔

اس فون کے ساتھ 99 ڈالرز (10 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) کا ائیر فون مفت دیا جائے گا جو کہ اس وقت مارکیٹ میں دستیاب بہترین ائیربیڈ قرار دیا گیا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Adnan Mar 30, 2017 12:28am
Apka chenal boht acha hai mai apka chenal boht like krta hu

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024