• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

’ڈاکٹر عاصم کی ضمانت، زرداری کی واپسی ڈیل کا نتیجہ ہے‘

شائع March 29, 2017
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے ڈاکٹر عاصم اور ایان علی کی ضمانتوں، سابق صدر آصف علی زرداری اور شرجیل میمن کی وطن واپسی کو ڈیل کا نتیجہ قرار دے دیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ’پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان نورا کشتی منصوبہ بندی کے تحت ہورہی ہے، نواز شریف سندھ میں جلسے کر رہے ہیں اور آصف زرداری لاہور میں بیٹھ کر آگ اگل رہے ہیں، جبکہ چوہدری نثار اپنی پریس کانفرنس میں پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ پیپلز پارٹی نے حکومت کو ڈیل کی آفر کی ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’نواز شریف پر جب بھی مشکل آتی ہے، پیپلز پارٹی ان کا ساتھ دیتی ہے، پوری قوم پاناما کیس کے فیصلے کا انتظار کر رہی ہے، اس لیے اب خاموش رہے تو شریک جرم تصور کیا جائے گا۔‘

یہ بھی پڑھیں: دہشت گردوں کا علاج کیس: ڈاکٹر عاصم کی رہائی کا حکم

عمران خان کی میڈیا سے گفتگو کے دوران قبضہ مافیہ سے متعلق سخت سوال پر رہنما تحریک انصاف علیم خان آپے سے باہر ہوگئے اور اپنے گارڈز کے ہمراہ صحافیوں سے ہاتھا پائی کی بھی کوشش کی۔

واقعے کے خلاف صحافیوں نے عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

واضح رہے کہ کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دہشت گردوں کے علاج معالجے کے کیس میں سابق وزیر پیٹرولیم اور پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کی رہائی کے احکامات جاری کیے تھے۔

مزید پڑھیں: دہشت گردوں کا علاج کیس: ڈاکٹر عاصم کی ضمانت منظور

یکم نومبر 2016 کو سندھ ہائی کورٹ نے دہشت گردوں کے علاج معالجے کے کیس میں ڈاکٹر عاصم حسین کی ضمانت منظور کی تھی، تاہم ان کے ریلیز آرڈر بدھ کو جاری کیے گئے۔3

قبل ازیں سندھ ہائی کورٹ نے طبی بنیادوں پر ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف 479 ارب روپے کی کرپشن کے 2 مقدمات میں درخواست ضمانت منظور کرلی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024