• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کاروبارکے مواقع، تھائی لینڈ کے تاجروں کی پاکستان آمد

شائع March 29, 2017

راولپنڈی: پاکستان میں تعینات تھائی لینڈ کے سفیر سوچارٹ لینگ سائینگ ٹھونگ نے دونوں ملکوں کے درمیان عوامی سطح پر رابطوں کی ضرورت پر زور دیا ہے، تاکہ تجارتی حجم میں اضافہ کیا جاسکے۔

تھائی لینڈ کے 10 رکنی تاجروں کے وفد کے ہمراہ راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آر سی سی آئی) کے دورے کے موقع پر تھائی سفیر نے پوٹوہار ریجن کے مقامی تاجروں اور صنعتکاروں سے ملاقات کی۔

اس ملاقات کا مقصد پاکستان خصوصاً پوٹوہار ریجن میں بزنس کے مواقعوں کو جاننا تھا۔

وفد کے ارکان میں ہوٹل انڈسٹری، کاسمیٹکس، فوڈ، کوکونٹ جوس، آٹو، اسپیئر پارٹس، پنکھوں، سینیٹری اور تعمیراتی اور انڈسٹریل میٹریل کے شعبوں میں کام کرنے والی مشہور کمپنیوں کے نمائندے شامل تھے۔

مقامی تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے تھائی سفیر نے کہا کہ تھائی تاجروں کو یہاں لانے کا مقصد پاکستان میں سیکیورٹی کے حوالے سے غلط تصورات کو زائل کرنا اور انھیں یہاں کی تجارتی اور معاشی صلاحیت کے حوالے سے بنیادی معلومات فراہم کرنا تھا۔

انھوں نے تجارتی برادریوں کے درمیان وفود کے تبادلے پر زور دیا، ساتھ ہی انھوں نے پاک-تھائی بزنس ایکسپو کے انعقاد کے حوالے سے آر سی سی آئی کے صدر کی تجویز کو بھی سراہا۔

آر سی سی آئی کے صدر راجا امر اقبال کا کہنا تھا کہ فارماسوٹیکل، پولٹری اور ماربل کی صنعت میں بے شمار مواقع موجود ہیں، جبکہ تجارتی وفود کے تبادلوں سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کا حجم بڑھانے میں مدد ملے گی۔

ساتھ ہی انھوں نے یقین دہانی کروائی کہ راولپنڈی چیمبر آف کامرس پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے تھائی تاجروں کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا۔

انھوں نے تھائی سفیر کو 10 سے 14 مئی تک منعقد ہونے والی راول ایگزیبیشن 2017 میں شرکت کی بھی دعوت دی۔

یہ خبر 29 مارچ 2017 کے ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024