• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

فیس بک میسنجر میں لائیو لوکیشن شیئر کرنا ممکن

شائع March 27, 2017
— فوٹو بشکریہ فیس بک
— فوٹو بشکریہ فیس بک

فیس بک نے آج سے اپنی میسنجر ایپ میں عارضی لائیو لوکیشن شیئر کرنے کا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے دوست اور گھر والے آپ کی نقل و حرکت پر ایک گھنٹے تک نظر کرسکتے ہیں۔

اس فیچر کے ذریعے آپ اپنی لوکیشن کسی ایک فرد یا پورے گروپ کے ساتھ شیئر کرسکتے ہیں۔

فیس بک کا اپنی بلاگ پوسٹ پر کہنا تھا ' صارفین نے ہمیں بتایا تھا کہ لائیو لوکیشن بہت مددگار فیچر ہے خاص طور پر اس وقت جب وہ دوستوں سے رابطے کی کوشش کررہے ہوتے ہیں، یا لوگوں کو بتا رہے ہوتے ہین کہ وہ ان کے پاس کب تک پہنچ جائیں گے'۔

فیس بک میسنجر میں دوستوں سے خودکار طور پر لوکیشن شیئر کرنے کا فیچر 2015 تک موجود تھا مگر پھر کمپنی نے اسے بدل دیا۔

اس نئے لائیو لوکیشن شیئرنگ کو استعمال کرنے کے لیے آپ کو لوکیشن آئیکون پر کلک کرنا ہوگا جو کہ More ٹیب میں کہیں چھپا ہوا ہوگا۔

جب آپ اپنی لوکیشن شیئر کریں گے تو آپ کا دوست ایک گھنٹے تک ایک نقشے میں دیکھ سکے گا کہ اس وقت آپ کہاں ہیں۔

میسنجر میں اسو وقت کا تخمینہ بھی دکھایا جائے گا کہ آپ کو اپنے دوست تک گاڑی میں پہنچنے میں کتنا وقت لگ سکتا ہے۔

تاہم آپ جس وقت چاہیں لوکیشن شیئرنگ کو روک سکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024