• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

پنجاب یونیورسٹی میں 4 دن بعد کلاسوں کا آغاز

شائع March 27, 2017

پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں کے درمیان تصادم کے 4 روز بعد کلاسوں کا دوبارہ آغاز ہوگیا، جس کی تصدیق یونیورسٹی کے ترجمان نے بھی کردی۔

پنجاب یونیورسٹی میں گزشتہ ہفتے اسلامی جمیعت طلبہ (آئی جے ٹی) اور پختون طلبہ کے درمیان اُس وقت تصادم ہوا تھا جب مبینہ طور پر آئی جے ٹی نے پختون کلچر ڈانس پر دھاوا بول دیا تھا جس کے نتیجے میں 7 طلبہ زخمی ہوگئے تھے جبکہ مشتعل ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری کو طلب کیا گیا تھا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کے حالات اس واقعے کے بعد معمول پر آچکے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کی انکوائری تاحال جاری ہے۔

خیال رہے کہ آئی جے ٹی اور پختون طلبہ کے درمیان تصادم کے ایک روز بعد پنجاب پولیس نے یونیورسٹی کے نامعلوم طلبہ کے خلاف کیمپس میں تشدد کے حوالے سے ایک کیس رجسٹر کیا تھا۔

مزید پڑھیے: پنجاب یونیورسٹی: طلبہ تنظیموں میں تصادم، 5طلبہ زخمی

ایف آئی آر کے مطابق ڈنڈوں اور لاٹھیوں سے لیس 150 سے 200 کے قریب طلبہ آپس میں متصادم تھے اور نعرے لگا رہے تھے۔

خیال رہے کہ رواں سال فروری میں بھی پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل میں دو گروپوں میں تصادم سے 15 طلبہ زخمی ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024