• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

سنیل گروور کی کپل شرما شو سے راہیں الگ؟

شائع March 26, 2017 اپ ڈیٹ March 27, 2017
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

سنیل گروور اور کپل شرما کے درمیان لڑائی اس وقت سب سے زیادہ بحث کا باعث بننے والا تنازع ہے مگر حال ہی میں سنیل گروور کی جانب سے فیس بک پر کیا جانے والا اعلان ایک نئے ٹوئیسٹ کا باعث بنا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق مشہور کامیڈین نے اعلان کیا ہے کہ وہ یکم اپریل کو نئی دہلی میں اپنے کردار ڈاکٹر مشہور گلاٹی اور بیومپر المعروف ککو شردھا کے ساتھ پرفارم کرتے نظر آئیں گے۔

انہوں نے اپنے شو کا پوسٹر، تاریخ، وینیو وغیرہ فیس بک پر شیئر کیا اور لکھا 'دہلی میں یکم اپریل کو ملتے ہیں'۔

کپل شرما سے تنازعے کو لے کر سنیل گروور نے سوشل میڈیا پر ایک نوٹ لکھا ' انسانوں کا احترام کرو اور انہیں جانوروں سے الگ کرو'۔

انہوں نے لکھا ' مجھے یہ احساس کرانے کے لیے شکریہ کہ یہ تمہارا شو ہے اور تمہارے پاس کسی کو بھی کسی بھی وقت باہر پھینکنے کی طاقت ہے'۔

انہوں نے کہا ' تم سب سے مزاحیہ اور فیلڈ میں بہترین ہو، مگر 'خدا' کی طرح کے رویے کا اظہار نہ کرو، اپنا اچھا خیال رکھنا، میں تمہاری مزید کامیابی اور شہرت کی خواہش کرتا ہوں'۔

مزید پڑھیں : 'خود کو خدا نہ سمجھیں'

خیال رہے کہ اس سے قبل کپل شرما نے اپنی فیس بک پوسٹ میں لکھا تھا کہ 'مجھے اس سے (سنیل سے) محبت ہے اور میں اس کی عزت کرتا ہوں، ہاں میری اس سے بحث ہوئی، لیکن کیا ہم نارمل انسان نہیں ہیں؟ میں 5 سال میں پہلی مرتبہ اس پر چلایا، اتنا تو چلتا ہے بھائی!'

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں اس حوالے سے رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ 'کپل شرما شو' کی ٹیم آسٹریلیا میں ایک پرفارمنس ٹور کے بعد واپس آرہی تھی جب کپل شرما کا ٹیم کے ساتھ جھگڑا ہوگیا۔

اس موقع پر سنیل گروور نے مداخلت کرکے معاملہ حل کرانے کی کوشش کی مگر کپل شرما نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ دیگر کھڑے دیکھتے رہے۔

بعد ازاں سنیل گروور نے طیارے میں موجود مسافروں سے کپل شرما کے رویئے پر معذرت بھی کی۔

تبصرے (1) بند ہیں

فیضان علی حیدر Mar 26, 2017 08:33pm
یقینا" یہ اپریل فول بنانے کی راہ ہموار کی گئی ہے. جھگڑے کو پبلسٹی سٹنٹ بنانے کی ترکیب اچھی ہے

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024