چینی وزیراعظم کی آسٹریلین فٹ بال پریکٹس
چین کے وزیراعظم لی کی کیانگ نے آسٹریلین رولز فٹ بال کے کلب میں موجود چینی کھلاڑی چن شاؤلیانگ سمیت کلب میں موجود کھلاڑیوں سے ملاقات کی جبکہ ان کے ساتھ آسٹریلیا کے وزیراعظم میلکم ٹرنبل بھی ساتھ تھے۔
وزیراعظم لی کی کیانگ نے آسٹریلوی ہم منصب کے ساتھ خوش گوار لمحات گزارے اور ان کے ساتھ فٹ بال کھیلنے کی کوشش بھی کی۔
آسٹریلوی وزیراعظم اور لی کی کیانگ نے آسٹریلین رولز فٹ بال کے ایک میچ سے بھی لطف اٹھایا۔