• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

پاکستان میں اسکواش کلاس روم منصوبے کا افتتاح

شائع March 25, 2017

پاکستان اسکواش فیڈریشن نے اسکواش آسٹریلیا اور اسپورٹس میٹرز کے ساتھ مل کر مصحف اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں اسکواش کلاس روم کے نئے منصوبے کا افتتاح کردیا ہے۔

اسکواش کلاس روم ایک ایسا منصوبہ جس میں اسکواش کے ذریعے پاکستان میں صحت، صنفی برابری اور نوجوانوں کی تعلیم کو بہتر کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں اس منصوبے کے افتتاح کے موقع پر 17 نوجوان رہنما اور معاونین موجود تھے جہاں اسکواش کی بنادی تیکنیک کو متعارف کروایا گیا جبکہ نوجوانوں اور پرائمری اسکول کے طلبا کے ساتھ سیکھنے کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔

اس موقع پر پشاور سے نوجوان رہنما نورینا شمس نے نوجوانوں میں لیڈرشپ کے مواقع پیدا کرنے کی اہمیت کو واضح کیا اور اس کو تعلیم اور کھیلوں کی اہمیت سے ملا دیا۔

نورینا شمس کا کہنا تھا کہ 'پاکستان اسکواش فیڈریشن اور اسکواش آسٹریلیا اس منصوبے کے تحت ہمارے قلم کو ریکٹ کے ذریعے بااختیار بنایا جائے گا اور فزیکل ایجوکیشن کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا جائے گا'۔

پاکستان کے بڑے شہروں میں اس منصوبے کا آغاز اپریل میں ہوگا جبکہ 18 سال سے 25 سال کی عمر کے 6 سو نوجوانوں کو رسائی دی جائے گی۔

خیال رہے کہ پاکستان اسکواش کے عظیم کھلاڑی جہانگیر خان کے علاوہ ماریا طور پکئی اور فرحان محبوب بھی اس منصوبے کے سفیر کے طورپر تعاون کررہے ہیں۔

پاکستان میں آسٹریلیا کے قائم مقام ہائی کمشنر جورک جسزیک اور آسٹریلیا کے اسپورٹس میٹر کے چیف ایگزیکٹیو جیکی لاؤف، سیکرٹری پاکستان اسکواش فیڈریشن گروپ کیپٹن عامر نواز اور متوقع سیکرٹری ونگ کمانڈر طاہر سلطان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024