• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

کپل شرما اور سنیل گروور کے درمیان جہاز میں ہوا کیا؟

شائع March 23, 2017
کپل شرما اور  سنیل گروور — فوٹو/ فائل
کپل شرما اور سنیل گروور — فوٹو/ فائل

ہندوستان کے نامور کامیڈین کپل شرما کا ساتھی کامیڈین سنیل گروور کے ساتھ ہونے والے جھگڑے کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

کبھی کپل شرما اس حوالے سے انٹرنیٹ پر کوئی بیان دیتے تو کبھی سنیل گروور کپل شرما کو 'خود کو خُدا نہ سمجھنے' کی ہدایات دیتے نظر آئے۔

اور اب خبریں ہیں کہ سنیل گروور بہت جلد کپل شرما کے شو کو الوداع کہنے جارہے ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں اس حوالے سے رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ 'کپل شرما شو' کی ٹیم آسٹریلیا میں ایک پرفارمنس ٹور کے بعد واپس آرہی تھی جب کپل شرما کا ٹیم کے ساتھ جھگڑا ہوگیا۔

مزید پڑھیں: کپل شرما کا سنیل گروور پر حملہ

تاہم آخر کپل شرما اور سنیل گروور کے درمیان جہاز میں ہوا کیا تھا جو بات اس حد تک پینچ گئی؟

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق کپل شرما نے 12 گھنٹے کی فلائٹ کے دوران اتنی زیادہ شراب پی کے وہ خود پر قابو نہ رکھ سکے، اس موقع پر شو کی ٹیم نے کھانا, کھانا شروع کردیا البتہ کپل شرما کو یہ دیکھ کر کافی غصہ آیا کہ ٹیم نے ان کا انتظار نہیں کیا۔

فلائٹ میں موجود ایک عینی شاہد کے مطابق کپل شرما کا کہنا تھا کہ 'جب میں نے کھانا شروع نہیں کیا تو تم لوگوں نے کیسے لے لیا کھانا؟'

اس دوران کپل شرما فلائٹ میں موجود ایک خاتون سے بدتمیزی سے بات کرنے لگے، اور اسی وقت سنیل گروور نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں: 'خود کو خدا نہ سمجھیں'

البتہ رپورٹ کے مطابق کپل شرما کو سنیل گروور پر اس قدر غصہ آیا کہ انہوں نے اپنا جوتا اتار کر سنیل کو مارنا شروع کردیا، انہوں نے سنیل کا گریبان بھی پکڑا اور انہیں تھپڑ بھی مارے۔

کپل شرما کے اس رویے کے باعث ان کی پوری ٹیم کافی خوف زدہ ہوگئی، جس کے بعد کپل شرما نے اپنی ٹیم سے کہا 'تم لوگوں کو میں نے بنایا ہے، سب کا کیریئر ختم کردوں گا، سب کو نکال دوں گا میں'۔

اب خبریں ہیں کہ سنیل گروور سمیت ٹیم کے کئی اور فنکاروں نے کپل شرما شو کا بائیکاٹ کرتے ہوئے شوٹنگ سے انکار کردیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی کپل شرما کا کلرز چینل سے جھگڑا ہوا تھا، جس کے بعد انہوں نے سونی ٹی وی پر اپنے کامیڈی شو کا آغاز کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024