• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:37pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:37pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm

اسپیشل ونٹر اولمپکس: پاکستان نے 11 میڈلز جیت لیے

شائع March 22, 2017
سوے کا تمغہ جیتنے والی صباحت طارق— تصویر بشکریہ پاک اسپیشل اولمپکس
سوے کا تمغہ جیتنے والی صباحت طارق— تصویر بشکریہ پاک اسپیشل اولمپکس

پاکستان نے آسٹریا میں جاری اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں دو سونے کے تمغوں سمیت 11 میڈل جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

پاکستانی ٹیم نے اب تک دو سونے، پانچ چاندی اور چار کانسی کے تمغے جیتے ہیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق حذیفہ قاضی نے سنو شو ریس میں سونے کا تمغہ جیتا جبکہ 200 میٹر کی ریس میں محمد حمزہ اسلم نے کانسی کا تمغہ جیتا۔

اس کے ساتھ ساتھ فرح احسن نے 200 میٹر میں کانسی کا تمغہ جیتا۔

اس سے قبل خواتین کی 100میٹر اسپرنٹ میں صباحت طارق نے سونے کا تمغہ جیتا جبکہ مردوں کی 100میٹر اسپرنٹ میں پرحذیفہ قاضی اور پرویز احمد نے چاندی کا تمغہ جیتا۔

تائیکوانڈو میں فاطمہ میر اور محمد عبداللہ نے بالترتیب چاندی اور سونے کے تمغے جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

2017 کے ونٹر گیمز میں 110 ملکوں کے تین ہزار اسپیشل اولمپکس ایتھلیٹس شرکت کر رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 31 اکتوبر 2024
کارٹون : 30 اکتوبر 2024