• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

'خود کو خدا نہ سمجھیں'

شائع March 21, 2017
فوٹو بشکریہ/ انڈین ایکسپریس
فوٹو بشکریہ/ انڈین ایکسپریس

ہندوستان کے مقبول کامیڈین کپل شرما اور ان کی ٹیم کے ساتھی سنیل گروور کے درمیان جھگڑے کی خبریں سامنے آنے کے بعد کپل نے تو انھیں 'آپس کا معاملہ' قرار دیا تھا لیکن سنیل گروور کے حالیہ بیان کے بعد ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے انہوں نے خود کو کپل شرما کے شو سے الگ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے سنیل گروور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کپل شرما کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 'وہ خود کو خدا نہ سمجھیں'۔

مزید پڑھیں: 'اتنا تو چلتا ہے بھائی!'

سنیل نے اپنے بیان کا آغاز کپل شرما کو 'بھائی' کہہ کر کیا اور کہا، 'ہاں آپ نے مجھے بہت دکھ پہنچایا ہے، آپ کے ساتھ کام کرکے بہت کچھ سیکھنے کو ملا، آپ کے لیے صرف ایک مشورہ ہے کہ جانوروں کے علاوہ انسانوں کی بھی عزت کرنا شروع کردیں، وہ سب اتنے کامیاب اور قابل نہیں جتنے آپ ہیں، لیکن اگر سب ہی آپ کے جتنے قابل بن جائیں تو آپ کی قدر کون کرے گا؟ اس لیے ان کے لیے بھی کسی قسم کی شکر گزاری کا اظہار کریں'۔

سنیل گروور نے مزید کہا کہ 'اگر کوئی آپ کو ٹھیک کرنے کی کوشش کررہا ہے تو اسے ذلیل نہ کریں، کوشش کریں کہ خواتین کے سامنے گندے الفاظ کا استعمال نہ کریں، مجھے احساس دلانے کا شکریہ کہ یہ شو آپ کا ہے اور آپ کسی کو بھی اس سے باہر نکال سکتے ہیں، آپ اپنے شعبے میں سب سے چالاک اور بہترین شخص ہیں، لیکن خود کو خدا نہ سمجھیں، دعا ہے کہ آپ کو مستقبل میں مزید کامیابی ملے'۔

سنیل گروور کے اس بیان سے ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے وہ کپل شرما کا شو چھوڑنے کا ارادہ کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کپل شرما کا سنیل گروور پر حملہ

خیال رہے کہ اس سے قبل کپل شرما نے اپنی فیس بک پوسٹ میں لکھا تھا کہ 'مجھے اس سے (سنیل سے) محبت ہے اور میں اس کی عزت کرتا ہوں، ہاں میری اس سے بحث ہوئی، لیکن کیا ہم نارمل انسان نہیں ہیں؟ میں 5 سال میں پہلی مرتبہ اس پر چلایا، اتنا تو چلتا ہے بھائی!'

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں اس حوالے سے رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ 'کپل شرما شو' کی ٹیم آسٹریلیا میں ایک پرفارمنس ٹور کے بعد واپس آرہی تھی جب کپل شرما کا ٹیم کے ساتھ جھگڑا ہوگیا۔

اس موقع پر سنیل گروور نے مداخلت کرکے معاملہ حل کرانے کی کوشش کی مگر کپل شرما نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ دیگر کھڑے دیکھتے رہے۔

بعد ازاں سنیل گروور نے طیارے میں موجود مسافروں سے کپل شرما کے رویئے پر معذرت بھی کی۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024