• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

کپل شرما کا سنیل گروور پر حملہ

شائع March 19, 2017 اپ ڈیٹ March 20, 2017
فوٹو/ بشکریہ انڈین ایکسپریس—۔
فوٹو/ بشکریہ انڈین ایکسپریس—۔

معروف کامیڈین کپل شرما نے اپنے کامیڈی شومیں کام کرنے والے معروف اسٹارسنیل گروور عرف گتھی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے حوالے سے اپنی خاموشی توڑ دی۔

گزشتہ دنوں یہ رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ کپل شرما نے آسٹریلیا سے بھارت واپس آتے ہوئے ہوائی پرواز کے دوران سنیلگروور کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

تاہم اب کپل شرما نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ لڑائی 'اچھے کام' کے لیے تھی۔

اس سے قبل سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق کپل شرما شو کی ٹیم آسٹریلیا میں ایک پرفارمنس ٹور کے بعد سامنے آرہی تھی جب کپل شرما کا ٹیم کے ساتھ جھگڑا ہوگیا۔

اس موقع پر سنیل گروور نے مداخلت کرکے معاملہ حل کرانے کی کوشش کی مگر کپل شرما نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ دیگر کھڑے دیکھتے رہے۔

بعد ازاں سنیل گرورو نے پرواز یں موجود مسافروں سے کپل شرما کے رویے پر معذرت بھی کی۔

اس حوالے سے کپل شرما نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ' مجھے یاد نہیں، درحقیقت ہماری لڑائی ہر پروازمیں ہوتی ہے، ہر جگہ ہوتی ہے، یہ ایک صحت مندانہ لڑائی ہوتی ہے، ہم کام کے لیے لڑتے ہیں، ہم اچھے کام کے لیے لڑتے ہیں'۔

دوسری جانب ایک رپورٹ میں یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ سنیل گروور نے حالیہ لڑائی کے بعد کپل شرما شو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اب وہ واپس اس شو کا حصہ نہیں بنیں گے جنھوں نے رواں ہفتے کے شوز کو تو ریکارڈ کرادیا تھا مگر اب مزید کام نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ کلر چینیل سے جھگڑے کے بعد کپل شرما نے اپنا شو سونی ٹی وی پر شروع کیا تھا اور اس دوران سنیل گروور ان کے ساتھ رہے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024