• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

آئی جی خیبر پختونخوا ناصر درانی نے عہدہ چھوڑ دیا

شائع March 16, 2017
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پشاور: خیبر پختونخوا کے انسپیکٹر جنرل (آئی جی) پولیس ناصر خان درانی نے ریٹائر ہونے کے بعد اپنا عہدہ چھوڑ دیا۔

انہیں خیبر پختونخوا کی تاریخ کا سب سے بااثر پولیس چیف سمجھا جاتا تھا۔

پولیس کے محکمہ میں کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھنے اور پنجاب و دیگر صوبوں میں پولیس مختلف اہم عہدوں پر فرائض انجام دینے والے ناصر درانی نے 2013 میں آئی جی خیبر پختونخوا کا اس شرط پر چارج سنبھالا تھا کہ وہ محکمے میں سیاسی مداخلت برداشت نہیں کریں گے۔

آئی جی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ناصر درانی نے بہت کم عرصے میں صوبے کے عوام میں پولیس کا تصور بدل دیا جو کہ اب عوامی شکایات پر پہلے سے زیادہ موثر نظر آتی ہے۔

ناصر درانی نے پولیس کے محکمے سے خراب کارکردگی والے افسران سمیت کئی اہلکاروں کو برطرف بھی کیا۔

ان کی طرف سے متعارف کرائی جانے والی پولیس اصلاحات کو ان کے ساڑھے 3 سالہ عہدے کی مدت کے دوران حاصل ہونے والی بہت بڑی کامیابی سمجھا جاتا ہے، جبکہ انہوں نے ان اصلاحات کو محکمہ پولیس کی انقلابی کامیابی بھی قرار دیا تھا۔

ناصر خان درانی نے کئی مواقع پر یہ کہا کہ خیبر پختونخوا کی پولیس ملک کی سب سے زیادہ بہادر اور اعلیٰ پیشہ ورانہ فورس ہے، جس کا کمانڈر ہونے پر انہیں فخر ہے۔

وہ ریاست کی حفاظت اور سلامتی کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والے پولیس اہلکاروں کو عوام کی عزت اور اثاثہ قرار دیتے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024