• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm

فیس بک نے خاموشی سے بڑی تبدیلی کردی

شائع March 14, 2017
— اے ایف پی فائل فوٹو
— اے ایف پی فائل فوٹو

کیا آپ نے اپنے فیس بک اکاﺅنٹ پر آج کچھ مختلف محسوس کیا ؟ نہیں؟ ذرا غور سے اور قریب جاکر دیکھیں۔

درحقیقت فیس بک پر طویل عرصے سے چیٹ اور پوسٹ وغیرہ پر تحریر کے لیے ہیل ویٹیکا (Helvetica) فونٹ استعمال کیا جارہا ہے جس کے آپ عادی بھی ہوں گے، لیکن جمعے سے اس ویب سائٹ نے نہایت خاموشی سے فونٹ میں تبدیلی کردی، جسے پکڑنے میں باریک بین افراد ہی کامیاب ہوسکتے ہیں۔

فیس بک تمام پلیٹ فارمز پر نئے فونٹس کی آزمائش کررہی ہے اور دلچسپ امر یہ ہے کہ نئے فونٹ کا انتخاب فیس بک نہیں بلکہ صارفین کے سسٹمز کے ڈیفالٹ فونٹ کریں گے۔

مثال کے طور پر اگر آپ میک یعنی ایپل کا آپریٹنگ سسٹم استعمال کررہے ہیں تو فیس بک پر سان فرانسسکو فونٹ استعمال ہوگا۔

اگر آپ ونڈوز کمپیوٹر استعمال کررہے ہیں تو آپ کے سامنے مائیکروسافٹ کا Segoe UI فونٹ آسکتا ہے۔

فیس بک نے خاموشی کے ساتھ کچھ عرصے پہلے یہ تبدیلی کی مگر اس حوالے سے انکشاف پیر کو مختلف ٹوئیٹس میں سامنے آیا جس کا مطلب ہے کہ اب بیشتر صارفین کو اس کا تجربہ ہورہا ہے۔

فیس بک نے اس حوالے سے خاموشی اختیار کررکھی ہے جس نے صارفین کو بھی الجھن میں ڈال دیا ہے۔

مگر اس فیچر سے یہ بات ضرور ثابت ہوتی ہے کہ فیس بک نے آخرکار ایسی تبدیلی کی آزمائش شروع کردی ہے جو کہ اسنیپ چیٹ سے متاثر نہیں۔

ویب سائٹس کی جانب سے اکثر نئے فونٹس اور رنگوں کو آزمایا جاتا ہے تاکہ دیکھا جاسکے کہ اس سے صارفین کی انگیج منٹ پر کس حد تک اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024