• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

چینی ساختہ ایئر ڈیفنس سسٹم پاک فوج کے دفاعی نظام میں شامل

شائع March 12, 2017

راولپنڈی: پاک فوج کے دفاعی نظام میں نیا ایئر ڈیفنس سسٹم شامل کر لیا گیا، ايل وائی 80 سسٹم فضا ميں اہداف کو تلاش کرکے نشانہ بنانے کي صلاحيت رکھتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چینی ساختہ لو ٹو میڈیم ایئر ڈیفنس سسٹم (لوماڈز) ایل وائی 80 کو اتوار کے روز پاک فوج کے ہتھیاروں اور دفاعی آلات کی کھیپ میں شامل کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر ڈیفنس سسٹم کی پاک فوج میں شمولیت کے سلسلے میں خصوصی تقریب کا انعقاد آرمی آڈیٹوریم میں کیا گیا جس کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تھے۔

پاک فوج کے مطابق ایل وائی 80 ایک چینی ساختہ موبائل ایئر ڈیفنس سسٹم ہے جو فضاء میں درمیانے اور کم بلندی پر موجود مختلف اہداف کو تلاش کرکے تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کا کروز میزائل ’بابر تھری‘ کا کامیاب تجربہ

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ 'ایل وائی 80 لوماڈز کی پاک فوج میں شمولیت سے فضائي خطرات سے نمٹنے کي صلاحيت میں اضافہ ہوگا'۔

قبل ازیں آرمی آڈیٹوریم آمد پر پاک فوج کے کمانڈر ایئر ڈیفنس آرم لیفٹیننٹ جنرل محمد زاہد لطیف مرزا نے آرمی چیف جنرل باجوہ کا استقبال کیا۔

خیال رہے کہ رواں برس جنوری میں پاکستان نے آبدوز سے کروز میزائل ’بابر تھری‘ کا کامیاب تجربہ بھی کیا تھا۔ بابر تھری کروز میزائل کا تجربہ بحیرہ ہند کے خفیہ مقام پر کیا گیا تھا جس نے خشکی میں اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا تھا۔

ایڈوانس اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس کروز میزائل بابر تھری 450 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024