• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

فلم 'چلے تھے ساتھ' کا ٹریلر ریلیز

شائع March 9, 2017
فلم 'چلے تھے ساتھ' 21 اپریل کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی — ۔
فلم 'چلے تھے ساتھ' 21 اپریل کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی — ۔

پاکستانی فلم 'چلے تھے ساتھ' کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے، جسے دیکھ کر شائقین کو بے صبری سے فلم کی ریلیز کا انتظار ہوگا۔

فلم کا ٹریلر اس کے آفیشل فیس بک پیج پر ریلیز کیا گیا۔

یہ فلم 6 افراد کی کہانی پر مبنی ہے، جو الگ الگ مسائل اور واقعات سے نمٹتے ہیں اور بعدازاں ایک سفر پر اکھٹے ہوتے ہیں۔

بہروز سبزواری نے فلم میں سائرہ شہروز کے والد کا کردار ادا کیا
بہروز سبزواری نے فلم میں سائرہ شہروز کے والد کا کردار ادا کیا

فلم کی کاسٹ میں سائرہ شہروز، کینٹ ایس لیونگ، بہروز سبزواری، ژالے سرحدی، منشا پاشا، اسامہ طاہر، فارس خالد، شمیم ہلالی اور شیرباز کلیم شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: فلم 'چلے تھے ساتھ' 6 افراد کی کہانی

سائرہ شہروز اس فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے جارہی ہیں، جو ریشم نامی ڈاکٹر بنی ہیں۔

کئی ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری سے داد وصول کرنے والی سائرہ شہروز کی یہ پہلی فلم ہوگی۔

رومانوی کہانی پر مبنی یہ فلم کئی سچے واقعات اور لمحات سے متاثر ہو کر بنائی گئی، فلم کی ہدایات عمر عادل نے دی ہیں، جس کی کہانی عطیہ زیدی نے لکھی ہے، اس فلم کو بینش عمر اور عمر عادل مشترکہ طور پر پروڈیوس کررہے ہیں۔

اس فلم کی شوٹنگ پاکستان کے شمالی علاقوں میں کی جارہی ہے، جس کی کاسٹ کو سُن کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ یقیناً بہترین ہوگی۔

فلم 'چلے تھے ساتھ' رواں سال 21 اپریل کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

اس سے قبل فلم کا ٹیزر بھی ریلیز کیا گیا تھا، جسے کافی پسند کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024