• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

کیا کولڈ ڈرنکس شوگر کا خطرہ بڑھاتی ہیں؟

شائع March 8, 2017
یہ انتباہ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا— شٹر اسٹاک فوٹو
یہ انتباہ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا— شٹر اسٹاک فوٹو

اگر تو آپ کو سوڈا یا یوں کہہ لیں کولڈ ڈرنکس پینا بہت پسند ہے تو یہ صحت کے دیگر مسائل کے ساتھ ساتھ پری ڈائیبیٹس (ذیابیطس سے قبل لاحق ہونے والا مرض) کا شکار بھی بنا سکتی ہے۔

یہ انتباہ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

ٹفٹس یونیورسٹی کی تحقیق کے دوران ڈیڑھ ہزار سے زائد افراد کا جائزہ چودہ سال تک لیا گیا جو کہ ہر ہفتے تین بار کولڈ ڈرنک پینے کے عادی تھے۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ ان افراد میں ذیابیطس سے قبل لاحق ہونے والے مرض کا خطرہ 46 فیصد تک زیادہ ہوتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ ہفتے میں صرف تین بار کولڈ ڈرنک کین کو پینا طبی مسائل بڑھانے کے لیے کافی ثابت ہوتا ہے۔

تحقیق کے مطابق اس کی ایک ممکنہ وجہ یہ ہے کہ کولڈ ڈرنکس میں شامل مٹھاس پینے والے کے جسمانی نظام میں گلوکوز اور شکر کی مقدار بہت زیادہ بڑھا دیتی ہے۔

یہ اضافی گلوکوز اور شکر جسم میں مختصر مدت کے لیے بلڈ شوگر کو بڑھا دیتے ہیں جبکہ طویل المعیاد بنیادوں پر یہ جسمانی نظام کو زیادہ نقصان پہنچاتے ہیں۔

یعنی ایسا ہونے سے لبلبے سے خارج ہونے والے انسولین میں تبدیلی آتی ہے، یہ وہ ہارمون ہے جو جسم کو گلوکوز جذب کرکے توانائی میں بدلنے میں مدد دیتا ہے، جس کے نتیجے میں انسولین کی مزاحمت کا عارضہ لاحق ہوتا ہے۔

اس عارضے میں جسم کو زیادہ سے زیادہ مقدار میں انسولین کی ضرورت ہوتی ہے اور جب جسم ایسا کرنے سے قاصر رہتا ہے تو گلوکوز خون میں جمع ہونے لگتا ہے اور پری ڈائیبیٹس اور پھر ذیابیطس کے مرض کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔

اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024