• KHI: Fajr 5:11am Sunrise 6:27am
  • LHR: Fajr 4:40am Sunrise 6:00am
  • ISB: Fajr 4:44am Sunrise 6:07am
  • KHI: Fajr 5:11am Sunrise 6:27am
  • LHR: Fajr 4:40am Sunrise 6:00am
  • ISB: Fajr 4:44am Sunrise 6:07am

نائیکی کا خواتین کھلاڑیوں کیلئے حجاب

شائع March 8, 2017
نائیک برانڈ کا خواتین کھلاڑیوں کے لیے نیا حجاب — ۔
نائیک برانڈ کا خواتین کھلاڑیوں کے لیے نیا حجاب — ۔

دنیا بھر میں مشہور اسپورٹس برانڈ 'نائیکی' کا نیا پروڈکٹ کسی قسم کے جوتے نہیں بلکہ خواتین کے لیے حجاب ہے۔

اس کمپنی نے حال ہی میں ان خواتین کے لیے روایتی حجاب متعارف کروایا، جن کا تعلق کھیل کی دنیا سے ہے۔

ووگ اریبیہ کی رپورٹ کے مطابق یہ حجاب ایک ایسے کپڑے سے تیار کیا گیا ہے، جس میں کھیل کے دوران خواتین کو پسینہ آنے کے باعث مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

نائیکی کے ترجمان میگن سالفیلڈ کا کہنا تھا کہ 'کھیل کی دنیا سے تعلق رکھنے والی خواتین سے بات کرنے کے بعد اور جاننے کے بعد کہ وہ کس طرح بہتر پرفارم کرسکیں گی، کمپنی نے یہ حجاب بنایا'۔

اماراتی اولمپیئن آمنہ ال حدد نے نائیکی کو بتایا کہ ان کے پاس صرف ایک حجاب ہے جو وہ کھیل کے دوران پہن سکتی ہیں اور انہیں اپنے ہر کھیل سے قبل اسے ہر رات دھونا پڑتا ہے۔

نائیکی برانڈ اس حجاب پر تقریباً ایک سال سے کام کررہا ہے، جسے کئی خواتین کھلاڑی جانچ کے لیے پہن چکی ہیں۔

ان کھلاڑیوں میں ابوظہبی سے تعلق رکھنے والی اسکیٹر زہرہ لاری اور کوہ پیما منال رستم بھی شامل ہیں۔

ویسے تو اس سے قبل کئی کمپنیاں خواتین کے حجاب کے لیے پروڈکٹس بناچکی ہیں، تاہم نائیکی پہلی بین الاقوامی کمپنی ہے جس نے یہ اقدام اٹھایا۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024