• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

عروہ حسین 'نامعلوم افراد' کے سیکوئل میں کاسٹ

شائع March 7, 2017
پاکستانی اداکارہ عروہ حسین — فوٹو/ فائل
پاکستانی اداکارہ عروہ حسین — فوٹو/ فائل

کیا آپ کو پاکستان کی کامیاب فلم 'نامعلوم افراد' میں عروہ حسین کی اداکاری پسند آئی تھی؟ اگر ہاں تو آپ کے لیے ایک اچھی خبر ہے۔

نبیل قریشی کی ہدایات اور فضا علی مرزا کی پروڈکشن میں بننے والی 2014 کی کامیاب فلم 'نامعلوم افراد' کا سیکوئل بننے جارہا ہے جس میں عروہ حسین کو کاسٹ کرلیا گیا ہے۔

عروہ حسین کے ترجمان نے ڈان امیجز کو بتایا کہ اداکارہ نے اس فلم میں کام کرنے کی حامی بھر لی ہے۔

فلم 'نامعلوم افراد' میں اداکار فہد مصطفیٰ نے فرحان نامی نوجوان کا کردار ادا کیا تھا جو ایک انشورنس ایجنٹ تھے، جنہیں نوکری سے نکال دیا گیا تھا تاہم اپنی پسند کی لڑکی نینا (عروہ حسین) سے شادی کرنے کے لیے انہیں پیسوں کی ضرورت تھی۔

اس فلم میں جاوید شیخ اور محسن عباس حیدر نے بھی اہم کردار ادا کیے تھے، جبکہ اداکارہ مہوش حیات نے فلم میں ایک آئٹم سانگ کیا تھا۔

ویسے تو اس وقت عروہ کے اس فلم میں سیکوئل کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا تاہم اداکارہ کو بھروسہ ہے کہ فلم کا اسکرپٹ بہترین ہوگا۔

انہوں نے ڈان امیجز سے کہا کہ 'میں نے ہمیشہ ان ہی پروجیکٹس پر کام کیا ہے جن پر مجھے بھروسہ رہا، یہ اتفاق ہے کہ میری خوش قسمتی ہے چار بہترین اسکرپٹس ایک ہی وقت میں مجھے ملے، اور میں خوش ہوں کہ مجھے انڈسٹری کی بہترین ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا'۔

فلم 'نامعلوم افراد' کا سیکوئل عروہ حسین کی حال ہی میں سائن کی گئی چوتھی فلم ہوگی، وہ ہمایوں سعید کی فلم پنجاب نہیں جاؤں گی، جھول اور رنگریزا میں بھی کام کرتی نظر آئیں گی۔

ایک ساتھ اتنے سارے پروجیکٹس پر کام کرنے کے حوالے سے عروہ حسین نے کہا کہ 'میں چاہتی ہوں کہ میرا کام میرا پورا وقت لے، کبھی مجھے تھکن بھی ہوجاتی ہے، لیکن جب آپ کو اپنا کام پسند ہو تو ہر دن ایک نیا جوش اور طاقت خود لے کر آتا ہے'۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024