• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
شائع March 10, 2017 اپ ڈیٹ April 3, 2017


سب سے زیادہ کمائی کرنے والی 10 ہارر فلمیں

میمونہ رضا نقوی



ہولی وڈ کی فلمیں عام طور پر ہر افراد کو دیکھنا پسند ہیں، ان فلموں میں شاندار اداکاری کے ساتھ ساتھ بہترین ایکشن بھی پیش ہوتا ہے، لیکن اگر ہولی وڈ کی کوئی خاص بات ہے تو وہ اس کی ہارر فلمیں بھی ہیں۔

ہولی وڈ جیسی ہارر فلمیں نا تو اب تک بولی وڈ میں بنی اور نہ ہی پاکستانی فلم انڈسٹری میں اس قسم کی ڈراونی کہانیوں کو پیش کیا گیا۔

ہولی وڈ میں بننے والی ہارر فلموں نے دنیا بھر میں خوب پذیرائی حاصل کی ہے اور ساتھ ساتھ ان فلموں نے باکس آفس پر خاصہ شاندار بزنس بھی کیا۔

ان فلموں کی بہترین کمائی اور عوام کی ہارر فلموں میں لی جانے والی دلچسپی کے بعد ہولی وڈ میں ہارر فلمیں بنانے کا رجحان بڑھتا جارہا ہے۔

اس لیے یہاں ہولی وڈ کی اب تک کی سب سے زیادہ کمائی حاصل کرنے والی 10 بہترین فلموں فہرست ترتیب دی گئی ہے، جنہیں دیکھ کر یقیناً آپ بھی کئی راتوں تک سو نہیں پائیں ہوں گے:

10- شٹر آئی لینڈ (2010)

اس فلم میں 1954 کا دور پیش کیا گیا جہاں ایک قاتل مریض ہسپتال سے فرار ہوجاتا ہے، جس کے بعد امریکی مارشل اس کی تلاش کرتے ہیں۔

فلم میں ہولی وڈ اداکارہ لیونارڈو ڈی کیپریو نے مرکزی کردار ادا کیا۔

اس فلم نے 29کروڑ 48لاکھ 4ہزار 1سو 95 ڈالر یعنی 30ارب 90کروڑ 46لاکھ 24ہزار پاکستانی روپے کمائے۔

9- وین ہیلسنگ (2004)

اس فلم کا شمار مکمل ہارر فلموں میں تو نہیں کیا جاتا لیکن اس کی رازدار کہانی شائقین کو بےتاب رکھتی ہے۔

اس فلم میں وین ہیلسنگ نامی ایک شخص کو کئی برائیوں کے خاتمے کے لیے ٹرانسلوانیا منتقل کیا جاتا ہے، جس کے آگے کی کہانی کافی دلچسپ ہے۔

اس ہارر فلم کو 30کروڑ 2 لاکھ 57ہزار 4سو 75ڈالر ملے جو کہ 31ارب 47کروڑ 59لاکھ 91ہزار پاکستانی روپے بنتے ہیں۔

8- دی کونجورنگ (2013)

فلم 'دی کونجورنگ' 2013 کی کامیاب ہارر فلم قرار پائی تھی، اس فلم میں ایک خاتون پر بھوت چڑھ جاتا ہے جب وہ اپنی فیملی کے ساتھ ایک نئے مکان میں رہنا شروع کرتی ہیں، جس کے بعد دو پادری ایڈ اور لورین ان کی مدد کرتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ فلم سچی کہانی پر مبنی ہے۔

اس فلم نے 31 کروڑ 80لاکھ ایک سو 41 ڈالر یعنی 33ارب 33کروڑ 53لاکھ 55 ہزار پاکستانی روپے کمائے۔

7- دی کونجورنگ 2 (2016)

فلم 'دی کونجورنگ-2' ایڈ اور لورین نامی 2 پادریوں کا ایک اور کیس تھا، یہ دونوں ایک خاتون اور ان کی چار بیٹیوں کی مدد کرتے ہیں جن کے گھر میں ایک خوفناک روح کا ڈیرا ہے، اس فلم کی کہانی کافی ڈراونی ہے جسے اکیلے دیکھنا کافی مشکل مانا جاتا ہے۔

اس ہارر فلم نے 32کروڑ 1 لاکھ 70ہزار 8 ڈالر کمائے جو کہ 33ارب 56کروڑ 34لاکھ 22ہزار پاکستانی روپے بنتے ہیں۔

6- سیون (1995)

1995 کی فلم 'سیون' میں اداکارہ مارگن فری مین اور بریڈ پٹ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، یہ فلم اپنے سال کی کامیاب ترین ثابت ہوئی تھی۔

اس فلم میں دو جاسوس ایک قاتل کو پکڑنے کی کوشش کرتے ہیں جو پاگل ہیں اور کئی جرائم کرچکا ہے۔

اس فلم نے 32کروڑ 73لاکھ 11ہزار 8سو 59 ڈالر یعنی 34ارب 31 کروڑ 21لاکھ پاکستانی روپے حاصل کیے۔

5- ہینبل (2001)

2001 کی یہ فلم جرائم اور ایک راز پر مبنی کہانی ہے جو ایک قتل کا بدلہ لینے کے گرد گھومتی ہے، اس فلم کو ہولی وڈ کے کئی ایوارڈز میں نامزد کیا گیا، جس نے متعدد شوز میں 8 ایوارڈز حاصل کیے۔

اس فلم نے 35کروڑ 16لاکھ 92ہزار 2 سو 68 ڈالر حاصل کیے جو کہ 36ارب 86کروڑ 79لاکھ پاکستانی روپے بنتے ہیں۔

4- سائنز (2002)

اس فلم کی کہانی ایک ایسی شخص کے گرد گھومتی ہے جو اپنی بیوی کی ایک حادثے میں موت کے بعد خدا پر سے اپنا بھروسہ ہٹا دیتا ہے، وہ ایک فارم ہاؤس میں اپنی فیملی کے ساتھ زندگی گزارتا جہاں ان کے ساتھ کچھ عجیب واقعات پیش آنے لگتے۔

فلم نے 40کروڑ 82لاکھ 47ہزار 9 سو 17 ڈالر یعنی 42ارب 79کروڑ 66لاکھ 29ہزار پاکستانی روپے حاصل کیے۔

3- دی ایگزورزسٹ (1973)

'دی ایگزورزسٹ' اپنے سال کی کامیاب فلم تھی، اس فلم میں ایک نوجوان لڑکی پر بھوت سوار ہوجاتا ہے جسے بچانے کے لیے اس کی ماں دو پادریوں کی مدد لیتی ہے۔

اس فلم نے 44 کروڑ 13 لاکھ 6 ہزار ایک سو 45 ڈالر کمائے جو کہ 46 ارب 26 کروڑ 21 لاکھ 23 ہزار پاکستانی روپے پنتے ہیں۔

2- جاز (1975)

یہ ہارر سے زیادہ ایک راز پر مبنی ڈرامائی فلم تھی، جس نے 3 آسکر ایوارڈز حاصل کیے، اس فلم میں شارک کے جانلیوا حملوں اور اس سے ختم کرنے کو پیش کیا گیا۔

اس فلم نے 47 کروڑ 6 لاکھ 53 ہزار ڈالر یعنی 49 ارب 33 کروڑ 85 لاکھ 54ہزار پاکستانی روپے حاصل کیے۔

1- دی سکستھ سینس (1999)

فلم 'دی سکستھ سینس' ایک ایسے شخص کی کہانی پر مبنی ہے جو بچوں کا نفسیاتی معالج ہے، اس کی ملاقات ایک ایسے بچے سے ہوتی جو روحوں سے باتیں کرتا تھا، اور اس کی صحتیابی کا آخری سہارا یہ ڈاکٹر تھا۔

اس فلم نے 67 کروڑ 28 لاکھ 6 ہزار 2سو 92 ڈالر کمائے جو کہ 70ارب 53 کروڑ 2 لاکھ 83 ہزار5 سو 90 پاکستانی روپے بنتے ہیں۔


کیا آپ نے یہ تمام ہارر فلمیں دیکھ رکھی ہیں؟ اگر ہاں تو اپنی پسندیدہ ہارر فلم کے بارے میں کمنٹس میں بتائیں۔

تبصرے (5) بند ہیں

Shahid Ali Siddiqui Mar 10, 2017 01:50pm
I think most of them are NOT horror but may be categorized as suspense movies...........
Qamar Alam Mar 10, 2017 02:57pm
I have seen all these movies but for me it is very difficult to decide which one is Best. I will vote Best movie "The Sixth Sense" and "Hannibal".
Shoaib khan Mar 10, 2017 04:26pm
I watched all these movies. Some of my favourite are Psycho, misery, shining, omen, silence of the lamb
pasha khan Mar 11, 2017 01:37am
hannibal is best movie in this list .
zubair ahmed Mar 11, 2017 03:52am
I have seen all aforesaid movies Mine Fav are : The Others,Sinister,Suspiria,The Orphanage (Spanish), Ringu(Japan), The Grudge , White noise, let the right one in,Kill List, The Eye – Hong Kong, I saw the Devil (South Korea), JULIA’S EYES – SPAIN