• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

'اگر بولی وڈ اتنا ہی بُرا ہے تو چھوڑ دیں'

شائع March 6, 2017
بولی وڈ ہدایت کار کرن جوہر اور اداکارہ کنگنا رناوٹ — فوٹو/ فائل
بولی وڈ ہدایت کار کرن جوہر اور اداکارہ کنگنا رناوٹ — فوٹو/ فائل

بولی وڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ نے ہدایت کار کرن جوہر کے شو 'کافی وِد کرن' میں شرکت کرکے ان پر بولی وڈ میں اقرباء پروری کا الزام لگایا تھا، جس کے بعد کرن جوہر نے ایک تقریب کے دوران انھیں کرارا جواب دے ڈالا۔

کرن جوہر سے ایک تقریب میں کافی ود کرن کی مذکورہ قسط کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انھوں نے کنگنا کو اچھی خاصی سنانے کے ساتھ ساتھ انہیں بولی وڈ چھوڑنے کا مشورہ بھی دے ڈالا۔

کرن جوہر کا کہنا تھا، 'وہ میری مہمان تھیں اور مجھے وہ سب سننا تھا جو وہ کہہ رہی تھی، جب انہوں نے مجھ پر اقرباء پروری کا الزام لگایا تو اب میں ان سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ مجھے خوشی ہے کہ وہ جانتی ہیں اس کا مطلب کیا ہے، اقرباء پروری ہوتا کیا ہے؟ کیا میں اپنے بھانجوں بھتیجوں، بیٹیوں، بیٹوں کو بولی وڈ میں پروموٹ کررہا ہوں؟ اور ان 15 ہدایت کاروں کا کیا جن کا بولی وڈ سے کوئی تعلق نہیں لیکن میری وجہ سے وہ اندسٹری میں کافی آگے ہیں'۔

اپنی فلم 'اسٹوڈنٹ آف دی ایئر' میں عالیہ بھٹ اور ورن دھون کو کاسٹ کرنے کے حوالے سے کرن جوہر نے کہا کہ 'اس فلم میں، میں نے عالیہ بھٹ اور ورن دھون کے ساتھ سدھارتھ ملہوترا کو بھی لانچ کیا، جن کا بولی وڈ سے کوئی تعلق نہیں تھا'۔

خیال رہے کہ کنگنا رناوٹ نے کرن جوہر پر ان کے شو میں 'مووی مافیا' کا الزام بھی عائد کیا تھا۔

مزید پڑھیں: کنگنا رناوٹ نے لگایا کرن جوہر پر اقرباء پروری کا الزام

اس حوالے سے کرن جوہر نے کہا کہ 'مووی مافیا سے کنگنا کی کیا مراد تھی؟ کیا انہیں بولی وڈ میں کام نہیں مل رہا اس لیے ہم مووی مافیا ہیں، نہیں ایسا ہم اپنی مرضی سے کررہے ہیں، میں کنگنا کے ساتھ کام نہیں کرنا چاپتا، یہ میری مرضی ہے اور میری ذاتی رائے ہے، اس سے میں مووی مافیا نہیں بن جاتا'۔

کرن جوہر نے مزید کہا کہ 'کنگنا میرے شو پر آئیں اور انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا، میں چاہتا تو شو میں سے ایڈٹ کرکے بہت کچھ ہٹا سکتا تھا، لیکن میں نے ایسا نہیں کیا'۔

ساتھ ہی انھوں نے کنگنا رناوٹ کو بولی وڈ چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ 'میں تھک چکا ہوں کنگنا کے ہر وقت عورت ہونے کی حیثیت سے خود کو مظلوم ثابت کرنے پر، آپ ہر وقت خود کو مظلوم ثابت نہیں کرسکتے، ہر وقت ایک دکھی کہانی نہیں سنا سکتے، اگر بولی وڈ اتنا ہی بُرا ہے تو اسے چھوڑ دیں'۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024