• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

بچوں کا اغوا اور قتل: میاں، بیوی کو سزائے موت سنادی گئی

شائع March 4, 2017

کراچی کی مقامی عدالت نے دو بچوں کے اغوا کے بعد ایک کو قتل اور دوسرے کو زخمی کرنے کا جرم ثابت ہونے پر میاں، بیوی کو سزائے موت سنادی۔

مجرم شاکر اور اس کی بیوی سفینہ نے مئی 2013 میں تاوان کی غرض سے شاہ فیصل کالونی سے 3 سالہ یوسف اور ایک سالہ ضامن کو اغوا کیا تھا۔

بچوں کے اغوا کا مقدمہ شاہ فیصل تھانے میں والد کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس پر پولیس نے شاہ فیصل کالونی کے ہی ایک گھر میں کارروائی کرتے ہوئے دونوں میاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔

کارروائی کے دوران شاکر اور سفینہ کے گھر سے یوسف کی لاش بھی برآمد کی گئی جسے تاوان نہ ملنے پر مجرمان نے قتل کردیا تھا، جبکہ ننھا ضامن زخمی حالت میں پایا گیا۔

دونوں ملزمان پر اغوا اور قتل کی دفعات کے تحت ایڈیشنل سیشن جج ایسٹ احسن خان کی عدالت میں سماعت ہوئی۔

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر شاکر کو سزائے موت کے ساتھ عمر قید جبکہ سفینہ کو سزائے موت کی سزا سنادی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024