• KHI: Maghrib 5:44pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:02pm Isha 6:27pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • KHI: Maghrib 5:44pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:02pm Isha 6:27pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm

فیس بک 'نیوز فیڈ' کے ساتھ کیا کرنے جارہی ہے؟

شائع March 4, 2017
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

فیس بک کو لگتا ہے کہ صارفین کے لیے ایک نیوزفیڈ کافی نہیں اور یہی وجہ ہے کہ اس نے اپنی موبائل ایپ میں سیکنڈری نیوزفیڈ کا تجربہ شروع کردیا ہے۔

جی ہاں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس میں فیس بک ایپ کے بِیٹا ورژن میں سیکنڈری نیوز فیڈ کا تجربہ کیا جارہا ہے۔

اس میں موجودہ نیوزفیڈ تو ہوم ٹیب کی شکل میں بدستور موجود ہے جبکہ ایکسپلور ٹیب کے ذریعے دوسری نیوز فیڈ کا تجربہ کیا جارہا ہے۔

اس نیوز فیڈ میں ایسی تصاویر، ویڈیوز اور مضامین وغیرہ کو پیش کیا جائے گا جو صارف کی دلچسپی کے مطابق ہوں گی مگر ان کا تعلق ایسے پیچز سے ہوگا جنھیں لائیک یا فالو نہیں کیا جارہا ہوگا۔

درحقیقت یہ ٹیب انسٹاگرام کے سرچ اور ایکسپلور ٹیب سے ملتی جلتی ہے۔

فیس بک اس ایکسپلور ٹیب کے ذریعے صارفین کو ایسے پیجز میں دلچسپی لینے میں مجبور کرے گی جنھیں وہ لائیک یا فالو نہ کررہے ہو اور ان کا مواد نیوزفیڈ پر نظر نہ آتا ہو۔

یہ ٹیب فیس بک کی جانب سے صارفین کو زیادہ سے زیادہ ویڈیوز دیکھنے پر مجبور کرنے کی حکمت عملی کا بھی حصہ ہے۔

انسٹاگرام اور ٹوئٹر سے ملنے جلتے اس فیچر کے ذریعے فیس بک اپنے نیوزفیڈ پر ہونے والی تنقید کو بھی کم کرنا چاہتی ہے۔

چونکہ یہ آئی او ایس اور اینڈرائیڈ دونوں ڈیوائسز کے بِیٹا ورژن میں موجود ہے جس سے عندیہ ملتا ہے کہ فیس بک اس فیچر کو بہت جلد متعارف کرانے والی ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Muhammad ilyas Mar 04, 2017 12:44pm
both acha

کارٹون

کارٹون : 18 نومبر 2024
کارٹون : 17 نومبر 2024