• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

خیبر پختونخوا اسمبلی میں جہیز پر پابندی کا بل پیش

شائع March 2, 2017

پشاور: خیبر پختونخو اسمبلی میں جہیز پر پابندی کا بل پیش کردیا گیا۔

جہیز پر پابندی کا بل جماعت اسلامی کی خاتون رکن راشدہ رفعت نے پیش کیا۔

ڈان نیوز کو موصول ہونے والی دستاویز کے مطابق بل میں جہیز پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 3 ماہ قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

جہیز کے لیے دلہن کے والدین کو مجبور کرنے والوں پر سزا کا اطلاق ہوگا۔

بل کے مسودے میں مزید کہا گیا ہے کہ شادی میں جوڑے کو دیئے جانے والے تحائف 10 ہزار سے زائد مالیت کے نہیں ہوں گے، جبکہ ولیمہ پر 75 ہزار روپے سے زائد خرچ نہیں ہوں گے۔

صوبائی حکومت کے ترجمان مشتاق احمد غنی کا بل کے حوالے سے کہنا تھا کہ ’یہ ایک تاریخی بل ہے جس کی ہم مکمل حمایت کرتے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ہم بل کی ناصرف متفقہ طور پر منظوری کی کوشش کریں گے بلکہ اس پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنائیں گے۔‘

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024