• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

سن سیٹ اینڈ وائن پی ایس ایل فائنل کے نشریاتی حقوق سے دستبردار

شائع February 28, 2017
پاکستان سپر لیگ کا فائنل 5مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا— تصویر بشکریہ پی ایس ایل
پاکستان سپر لیگ کا فائنل 5مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا— تصویر بشکریہ پی ایس ایل

پاکستان سپر لیگ کے نشریاتی حقوق کی حامل برطانوی کمپنی سن سیٹ اینڈ وائن لاہور میں ہونے والے ایونٹ کے فائنل کے نشریاتی حقوق سے دستبردار ہو گئی ہے۔

سن سیٹ اینڈ وائن کے دستبردار ہونے کے بعد دبئی کی پروڈکشن کمپنی انوویٹو پروڈکشن گروپ سے فائنل کیلئے خصوصی معاہدہ بھی کر لیا ہے۔

پی ایس ایل حکام لیگ میں کمنٹری کے فرائض انجام دینے والے غیر ملکیوں ڈینی موریسن، ایلن ولکنز اور میل جونز کی جانب سے فائنل کیلئے لاہور آنے سے انکار کے بعد ان کے متبادل ڈھونڈنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ویسٹ انڈیز کے ای این بشپ نے صرف پلے آف مقابلوں تک کیلئے معاہدہ کیا تھا کیونکہ انہیں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کیلئے واپس روانہ ہونا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ ہاک آئی ٹیکنالوجی اور اسپائیڈر کیم کی سہولت فراہم کرنے والی کمپنیاں بھی فائنل کے لاہور میں انعقاد کے اعلان کے بعد دستبردار ہو گئی ہیں اور فائنل میں یہ سہولیات دستیاب نہیں ہوں گی لیکن ڈرون کیمرے کی سہولت دستیاب ہو گی۔

سن سیٹ اینڈ وائن نے گزشتہ سیزن میں بھی لیگ کے پروڈکشن کے فرائض انجام دیے تھے لیکن گزشتہ دنوں انہوں نے ای میل کے ذریعے مطلع کیا کہ وہ لاہور آنے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں اور سیکیورٹی خدشات کے سبب فائنل کی پروڈکشن کیلئے لاہور نہیں آ سکیں گے۔

یاد رہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایونٹ کا فائنل لاہور میں منعقد ہوتا نظر نہیں آ رہا تھا لیکن گزشتہ روز ایک اہم اجلاس کے بعد حکومت پنجاب نے فائنل کا انعقاد لاہور میں کرانے کا حتمی اعلان کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024