• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

نادیہ جمیل کا نیا ڈرامہ چائلڈ میرج پر مبنی

شائع February 28, 2017
پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل — فوٹو/ فائل
پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل — فوٹو/ فائل

پاکستان کی نامور اداکارہ نادیہ جمیل نے 2013 میں ریلیز ہونے والی ٹیلی فلم ’بے حد‘ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، تاہم اس کے بعد انہوں نے اسکرین سے دوری اختیار کرلی تھی۔

اور اب نادیہ بہت جلد ایک نئے ڈرامے کے ساتھ ٹی وی پر واپسی کرنے جارہی ہیں۔

اردو ون پر نشر ہونے والے اس ڈرامے میں نادیہ، گوہر رشید کے ساتھ کام کرتی نظر آئیں گی۔

نادیہ کے بھائی نے ڈان امیجز کو بتایا کہ اس ڈرامے کی کہانی چائلڈ میرج (بچوں کی شادیوں) کے موضوع پر مبنی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ نادیہ اس ڈرامے میں لیڈی ہیلتھ ورکر کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

نادیہ کے طویل عرصے تک اسکرین سے غائب رہنے کی وجہ بتاتے ہوئے ان کے بھائی نے کہا ’انہوں نے اپنی صحت کی وجہ سے شوبز سے وقفہ لیا، لیکن اس ڈرامے کے موضوع کو دیکھتے ہوئے نادیہ نے اسکرین پر واپسی کرنے کا فیصلہ کیا ہے'۔

اس ڈرامے کی ہدایات انجلین ملک دے رہی ہیں، جس میں نادیہ اور گوہر کے علاوہ سرمد کھوسٹ، مہرین راحیل اور علی طاہر اہم کردار کرتے نظر آئیں گے۔

ڈرامے کی شوٹنگ پنجاب میں کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024