• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

چینی انجینئر سیکیورٹی گارڈ کی 'اتفاقی گولی' سے زخمی

شائع February 27, 2017

فیصل آباد: پنجاب کے شہر فیصل آباد میں موٹر وے کے تعمیراتی کام میں شریک ایک چینی انجینئر اپنے ہی سیکیورٹی گارڈ کی 'اتفاقی گولی' چلنے سے زخمی ہوگیا۔

چینی انجنیئر کو ٹانگ میں گولی لگی، جنھیں تعلقہ ہیڈکوارٹر ہسپتال (ٹی ایچ کیو) منتقل کردیا گیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ میں لاہور سے کراچی تک بننے والے موٹروے کے تعمیراتی کام میں شریک چینی انجینئر اپنی ہی حفاظت پر مامور سیکیورٹی اہلکار کی گولی چلنے سے زخمی ہوگیا۔

پولیس نے بتایا کہ ابتدائی رپورٹس کے مطابق گارڈ کی جانب سے چلنے والی گولی حادثاتی طور پر فائر ہوئی، تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

پولیس نے چینی انجینئرز کی سیکیورٹی پر مامور سیکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے لیا، جس کا نام وارد بتایا جا رہا ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق چینی انجینئر کو ٹانگ میں گولی لگی، تاہم اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں چینی انجینئرز پاک-چین اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) سمیت دیگر کئی ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔

سی پیک منصوبوں کی سیکیورٹی کے لیے جہاں خصوصی سیکیورٹی ڈویژن بنایا گیا ہے، وہیں دیگر منصوبوں پر کام کرنے والے چینی انجینئرز کو بھی غیر معمولی سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔

چینی انجنیئرز لاہور سے کراچی تک بننے والے موٹروے سمیت پنجاب میں جاری دیگر تعمیراتی اور توانائی منصوبوں کا بھی حصہ ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024