• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

آسکرز 2017: بہترین فلم کے ایوارڈ میں 'غلطی'

شائع February 27, 2017
فلم ’لا لا لینڈ‘ کے پروڈیوسر جورڈن ہارووٹز بہترین فلم کا ایوارڈ ’مون لائٹ‘ کے ہدایت کار بیری جینکنز کو دے رہے ہیں — فوٹو/ فائل
فلم ’لا لا لینڈ‘ کے پروڈیوسر جورڈن ہارووٹز بہترین فلم کا ایوارڈ ’مون لائٹ‘ کے ہدایت کار بیری جینکنز کو دے رہے ہیں — فوٹو/ فائل

انٹرٹینمنٹ کی دنیا کے سب سے نامور ایوارڈز آسکرز بھی 'غلطی' سے نہ بچ سکے۔

تقریب کے دوران بہترین فلم کا ایوارڈ ’لالا لینڈ‘ کو سونپ دیا گیا، لیکن فوراً ہی اس 'غلطی' کو درست کرتے ہوئے ’مون لائٹ‘ کے نام کا اعلان کیا گیا۔

مزید پڑھیں: آسکرز ایوارڈ 2017: کون کون جیتا؟

89ویں اکیڈمی ایوارڈز میں ہولی وڈ اداکار وارن بیٹی اور اداکارہ فائے ڈن اوے کو بہترین فلم کا ایوارڈ پیش کرنے کے لیے اسٹیج پر مدعو کیا گیا۔

ان دونوں نے بہترین فلم کے فاتح کا اعلان کرتے ہوئے فلم ’لا لا لینڈ‘ کا نام لے لیا۔

فلم ’لا لا لینڈ‘ کے نام کے اعلان کے بعد فلم کی مکمل ٹیم اسٹیج پر اس ایوارڈ کو وصول کرنے پہنچی، لیکن اسی دوران فلم کے ایک پروڈیوسر جورڈن ہارووٹز نے اعلان کیا کہ ان کی فلم کو غلط ایوارڈ دیا گیا ہے کیوں کہ یہ ایوارڈ فلم ’مون لائٹ‘ کے نام رہا ہے، جس کے باعث ’لا لا لینڈ‘ کے مداحوں کا دل ٹوٹ گیا۔

اس کے بعد شو کے میزبان جمی کیمل نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ اس 'غلطی' کا ذمہ دار اسٹیو ہاروے کو ٹھہراتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال اسٹیو ہاروے نے مس یونیورس کا خطاب 'غلطی سے' مِس فلپائن کی جگہ مس کولمبیا کو دے دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آسکرز کی تقریب میں ڈونلڈ ٹرمپ کے تذکرے

بعد ازاں اداکار وارن بیٹی نے مائیک پر اپنی غلطی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں غلط لفافہ دیا گیا تھا، جس کے باعث انہوں نے ’لا لا لینڈ‘ کے نام کا اعلان کیا۔

اداکار کے مطابق ان کے پاس جو لفافہ تھا وہ بہترین اداکارہ کا تھا، جس میں ’لا لا لینڈ‘ کی اداکارہ ایما اسٹون کا نام درج تھا۔

ہولی وڈ کی رومانوی اور کامیڈی فلم ’لا لا لینڈ‘ نے آسکر ایوارڈز میں کئی ایوارڈز حاصل کیے اور 'غلطی' سے ہی سہی، لیکن اس فلم کو بہترین فلم کا ایوارڈ بھی دے دیا گیا، جبکہ اس کی اصل حق دار فلم ’مون لائٹ‘ تھی۔

بعدازاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین نے آسکرز ایوارڈ میں ہونے والی اس غلطی پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔

ایک صارف نے غلط لفافے کی تصویر ٹویٹ کی:

صارفین نے کئی مزاحیہ ٹویٹس بھی کیں۔

کسی نے مذاق میں لکھا، 'لفافے میں نے تبدیل کیے تھے'۔

ایک صارف نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کرنے والی ایما اسٹون کے تاثرات کچھ یوں دکھائے۔

جبکہ کسی نے گذشتہ برس مس یونیورس مقابلے کے دوران ہونے والی 'غلطی' یاد دلادی، جب یہ خطاب 'غلطی سے' مِس فلپائن کی جگہ مس کولمبیا کو دے دیا گیا تھا۔

کسی نے اسٹیو ہاروے کے تاثرات دکھانے کی کوشش کی، جنھوں نے مس یونیورس مقابلے کے دوران 'غلطی' کی تھی۔

کسی نے آسکر کے اختتام پر اپنے تاثرات کچھ یوں دکھانے کی کوشش کی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024