• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

موٹرولا کے جی فائیو اور جی فائیو پلس بجٹ فونز پیش

شائع February 26, 2017
موٹو جی فائیو — فوٹو بشکریہ موٹرولا
موٹو جی فائیو — فوٹو بشکریہ موٹرولا

معروفموٹرولا کے نئے اسمارٹ فونز موٹو جی فائیو اور جی فائیو پلس متعارف کرا دیئے گئے ہیں۔

مارچ میں فروخت کے لیے پیش کیے جانے والے یہ دونوں فونز موٹرولا کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی جی سیریز کے فلیگ شپ فونز ہیں جن کی قیمتیں صارفین کو زیادہ پرکشش محسوس ہوں گی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ان کم قیمت بجٹ فونز میں فلیگ شپ فونز کے فیچرز دیئے گئے ہیں اور توقع ہے کہ یہ صارفین کی توقعات پر پورے اتر سکیں گے۔

بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر ان دونوں فونز کو پیش کیا گیا۔

موٹو جی فائیو 5 انچ ایل سی ڈی ڈسپلے کے ساتھ ہے جبکہ جی فائیو 5.2 انچ اسکرین کا فون ہے اور دونوں میں فل ایچ ڈی 1080p ڈسپلے دیا گیا ہے۔

میٹل ڈیزائن والے جی فائیو میں اسنیپ ڈراگون 430 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ جی فائیو پلس میں اسنیپ ڈراگون 625 پراسیسر ہے۔

جی فائیو کا بیک کیمرہ ایف 2.0 سسٹم والا تیرہ میگا پکسل کا کیمرہ ہے جبکہ جی فائیو پلس میں ایف 1.7 ڈوئل فوکس پکسلز والا بارہ میگا پکسلز کا کیمرہ دیا گیا ہے جو کہ فور کے ویڈیو ریکارڈ کرسکتا ہے۔

دونوں فونز کے فرنٹ پر پانچ میگا پکسلز کا سیلفی کیمرہ ہے۔

جی فائیو 16 سے 32 جی بی اسٹوریج والا فون ہے جسے مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 128 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے جبکہ جی فائیو پلس میں 32 سے 64 جی بی اسٹوریج ہوگی جو کہ مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے بڑھائی جاسکتی ہے۔

دونوں فونز دو سے چار جی بی ریم کے ہوں گے جبکہ یہ دونوں ڈوئل سمز والے فون ہوں گے۔

جی فائیو میں 2800 ایم اے ایچ بیٹری جبکہ جی فائیو پلس میں 3000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے۔

اور ہاں دونوں اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ ہوں گے جبکہ نوٹیفکیشنز کے لیے موٹو ڈسپلے بھی دیا گیا ہے اور صارف چاہے تو اس میں اینڈرائیڈ آن اسکرین بٹنز کو ڈس ایبل کرسکتا ہے جو کہ ایک نیا فیچر ہے۔

دونوں فونز میں فنگر پرنٹ ریڈر بیک پر دیا گیا ہے اور گوگل کا ورچوئل اسسٹنٹ بھی ان ڈیوائسز کا حصہ ہوں گے۔

دو جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج والا جی فائیو 199 یورو جبکہ دو جی بی اور 32 جی بی والا جی فائیو پلس 229 ڈالرز کا ہوگا جو کہ مارچ میں دنیا بھر میں فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024