• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

نوکیا کے 3 اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز متعارف

شائع February 26, 2017
— فوٹو بشکریہ نوکیا
— فوٹو بشکریہ نوکیا

نوکیا نے کئی سال بعد عالمی مارکیٹ کے لیے تین نئے اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز متعارف کرا دیئے ہیں۔

فن لینڈ کی کمپنی کی جانب سے بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران 3310 کے ساتھ یہ تین نئے اینڈرائیڈ فونز بھی پیش کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : نوکیا 3310 کی واپسی

ان میں سے ایک تو نوکیا سکس ہے جو چند ہفتوں پہلے صرف چین کے لیے متعارف کرایا گیا تھا تاہم اب اسے دنیا بھر میں فروخت کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ نوکیا 3 اور نوکیا 5 اسمارٹ فونز بھی فروخت کے لیے پیش کرنے کا اعلان کیا گیا۔

نوکیا سکس

فوٹو بشکریہ نوکیا
فوٹو بشکریہ نوکیا

نوکیا سکس 5.5 ایچ ڈی اسکرین والا فون ہے جس میں اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔

اس کے دیگر فیچرز میں 16 میگا پکسلز کا بیک کیمرہ جبکہ 8 میگا پکسلز کا فرنٹ کیمرہ، کوالکوم اسنیپ ڈراگون 430 پراسیسر، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج وغیرہ قابل ذکر ہیں۔

اس کی قیمت 229 یورو (25 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

نوکیا فائیو

فوٹو بشکریہ نوکیا
فوٹو بشکریہ نوکیا

اس کے مقابلے میں نوکیا فائیو 5.2 انچ کی ڈیوائس ہے جس میں تیرہ میگا پکسلز کا رئیر اور 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ ہے۔

اس میں بھی اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے، 2 جی بی ریم، 16 جی بی اسٹوریج اور 3000 ایم اے ایچ بیٹری وغیرہ قابل ذکر ہیں۔

اس فون کی قیمت 189 یورو (لگ بھگ اکیس ہزار پاکستانی روپے) ہے۔

نوکیا تھری

فوٹو بشکریہ نوکیا
فوٹو بشکریہ نوکیا

نوکیا تھری پانچ انچ اسکرین، 1.3 گیگا ہرٹز کواڈ کور پراسیسر، 8، 8 میگا پکسلز کے بیک اور فرنٹ کیمرے، ٹو جی بی ریم، اینڈرائیڈ نوگیٹ، 16 جی بی اسٹوریج اور 2650 ایم اے ایچ بیٹری وغیرہ کے ساتھ ہے۔

اس کی قیمت 139 یورو (15 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہے۔

کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ یہ تینوں اسمارٹ فونز رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں دنیا بھر میں فروخت کے لیے پیش کردیئے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024