• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

آئی فون اور سام سنگ کی ٹکر کا ہیواوے پی 10

شائع February 26, 2017
ہیواوے پی 10 — فوٹو بشکریہ ہیواوے
ہیواوے پی 10 — فوٹو بشکریہ ہیواوے

چینی کمپنی ہیواوے نے اپنا نیا فلیگ شپ اسمارٹ فون پی 10 اور پی 10 پلس متعارف کرادیا ہے۔

بارسلونا میں جاری موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران ایک پریس ایونٹ میں دنیا کی تیسری بڑی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی نے اپنے فلیگ شپ ماڈل کو متعارف کرایا۔

دیکھنے میں یہ فون گزشتہ سال کے ماڈل پی نائن سے کچھ زیادہ مختلف نہیں، بس ڈیزائن کچھ معمولی تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ قیمت کے لحاظ سے بھی یہ سام سنگ کے گلیکسی ایس سیریز اور آئی فون سے کافی سستا ہے جبکہ فیچرز کے لحاظ سے ان کی ٹکر کا ہے۔

آسان الفاظ میں جو لوگ آئی فون یا سام سنگ کے گلیکسی ایس سیون یا ایٹ کو خرید نہیں سکتے تو یہ فون اپنے فیچرز کے لحاظ سے ان سے کم نہیں جبکہ قیمت ہزاروں روپے کم ہوگی۔

ہیواوے پی 10 میں فل ایچ ڈی 5.2 انچ جبکہ پی ٹین پلس 5.5 انچ ٹو کے اسکرین کے ساتھ ہے جو کہ لگ بھگ قوس و قزح جتنے رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

ہیواوے نے دیگر کمپنیوں کے برعکس اس بار فنگر پرنٹ سنسر کو بیک سے فرنٹ ہوم بٹن میں منتقل کردیا ہے جس سے یہ بٹن پہلے کے مقابلے میں مختلف ہوگیا ہے۔

ان دونوں فونز میں ہیواوے کی 960 کیرن چپ سیٹ دیا گیا ہے، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

اور ہاں ایک چھ جی بی ریم کا ماڈل بھی ہے۔

اس فون کی خاص بتا اس کا لائیسا برانڈ ڈوئل کیمرہ ہے جن میں سے ایک 20 میگا پکسل مونو کروم سنسر جبکہ دوسرا بارہ میگا پکسل کلر سنسر سے لیس ہے، جو کہ فوٹو پراسیسنگ فیچرز جیسے bokeh effect کو سپورٹ کرتے ہیں۔

پی ٹین پلس میں بھی یہ کیمرے ہیں تاہم اس میں Summarit لینسز کا بھی اضافہ کیا گیا ہے تاہم انتہائی کم روشنی میں بھی تصاویر کا معیار بہترین ثابت ہو۔

اس کا فرنٹ کیمرہ دونوں فونز میں 8 میگا پکسلز کا ہے جس میں منظر خودکار طور پر اس صورت میں ایڈجسٹ ہوجاتا ہے جب شاٹ میں ایک سے زیادہ لوگ ہوں یا یوں کہہ لیں کہ گروپ سیلفی کے لیے اچھا فیچر ہے۔

پی ٹین میں 3200 ایم اے ایچ بیٹری جبکہ پی ٹین پلس میں 3750 ایم اے ایچ بیٹری ہیں اور دونوں فونز میں فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

اس فون میں اینڈرائیڈ 7.0 کے ساتھ ہیواوے کا اپنا آپریٹنگ سسٹم ای ایم یو آئی 5.1 موجود ہے جو پہلے کے مقابلے میں متعدد بہتریاں لایا ہے جس میں سے ایک ریم میموری کو بہتر طریقے سے استعمال کرنا ہے جسے الٹرا میموری کا نام دیا گیا ہے۔

یہ دونوں ڈیوائسز واٹر پروف بھی ہیں اور انہیں آدھے گھنٹے میں پورے دن کے چلنے والی بیٹری کے برابر چارج کیا جاسکتا ہے۔

یہ فونز مارچ میں ایشیائ، مشرق وسطیٰ، جنوبی امریکا، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا میں فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے جن میں پی ٹین 685 ڈالرز (71 ہزار پاکستانی روپوں سے زائد) جبکہ پی ٹین پلس 738 ڈالرز (77 ہزار پاکستانی روپوں سے زائد) کا ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024