• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

ایل جی جی سکس پہلے سے بالکل مختلف فون

شائع February 26, 2017
ایل جی جی سکس — فوٹو بشکریہ ایل جی موبائل فیس بک پیج
ایل جی جی سکس — فوٹو بشکریہ ایل جی موبائل فیس بک پیج

معروف کمپنی ایل جی نے اپنے نئے فلیگ شپ فون جی سکس کو متعارف کرا دیا ہے۔

بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس میں ایل جی جی سکس کو پیش کیا گیا جو کہ اگرچہ فرنٹ پر آل اسکرین ڈسپلے والی ڈیوائس نہیں مگر یہ اس کے نزدیک ترین ضرور ہے۔

درحقیقت ایل جی کا یہ فون اپنی طرز میں منفرد فون ہے کیونکہ اس کی 5.7 انچ کی اسکرین 5.2 باڈی میں دی گئی ہے جو دیکھنے میں متاثر کن ہے اور بڑی اسکرین والے فونز کے مقابلے میں چھوٹی لگتی ہے۔

2880x1440 پکسل والی اسکرین گوریلا گلاس شیل کے ساتھ ہے جس میں غیر معمولی 18:9 ریشو ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ کواڈ ڈی اے سی سسٹم گزشتہ سال کے ایل جی وی 20 جیسا ہے۔

اس میں ایل جی نے 13 میگاپکسل کے ڈوئل کیمرے کو بیک پر دیا ہے جسے جی فائیو کے مقابلے میں زیادہ پتلا بنایا گیا ہے جبکہ موڈیولر ماڈل کو خیرباد کہہ دیا گیا ہے اور فرنٹ پر پانچ میگا پکسل سیلفی کیمرہ ہے۔

یہ ایل جی کا اب تک کا سب سے خوبصورت فون بھی قرار دیا جارہا ہے جس میں ایل جی کا اسکوائر کیمرہ سافٹ وئیر ہے جس میں اسکرین دو حصوں میں تقسیم ہوجاتی ہے، ایک پر لی جانے والی فوٹو کو دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دوسرا کیمرے کا ویو دکھاتی ہے۔

اس کے ڈوئل کیمروں میں سے ایک وائیڈ اینگل سنسر رکھتا ہے جو کہ تصاویر کے معیار کو یکساں رکھنے میں مدد دیتا ہے جبکہ اس کی اسکرین ڈولبی ویزن ایچ ڈی آر کو سپورٹ کرتی ہے۔

یہ ایل جی کا پہلا فون ہے جو کہ ڈسٹ پروف اور واٹر پروف ہے۔

اس کے دیگر فیچرز میں اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم، کوالکوم اسنیپ ڈراگون 821 پراسیسر، 4 جی بی ریم، 32 جی بی اسٹوریج ، 3300 ایم اے ایچ کی فاسٹ چارجنگ بیٹری قابل ذکر ہیں۔

ایل جی کی جانب سے فون کی قیمت کا اعلان نہیں ہوا تاہم یہ آئندہ ہفتوں میں فروخت کے لیے پیش کیا جاسکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024