• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

آسکر پیشگوئی: ایوارڈز کن فلموں کے نام رہیں گے

شائع February 26, 2017 اپ ڈیٹ February 27, 2017

ایک دہائی سے زائد عرصے سے ڈان کی جانب سے آسکر ایوارڈز جیتنے والوں کے ناموں کی پیشگوئی کی جارہی ہے۔

اس سال بھی ایسا کیا جارہا ہے جو کہ ضروری نہیں درست ہو کیونکہ اکثر غیر متوقع نتائج بھی سامنے آجاتے ہیں۔

لا لا لینڈ کی تاریخ ساز کامیابی کی پیشگوئی کرنا کوئی مشکل نہیں جسے ناقدین اور کمرشل بنیادوں پر سراہا گیا ہے تاہم لگ بھگ تمام 47 نامزد فلموں کو دیکھنے کے بعد کوئی بھی سمجھ سکتا ہے کہ ضروری نہیں کہ یہ فلم ریکارڈ ساز ثابت ہوسکے۔

ڈان نے فلموں کے انتخاب کے دوران کون جیت سکتا ہے، ممکنہ اپ سیٹس اور ذاتی خیالات پر جیتنے کے امکانات کو مدنظر رکھ پیشگوئیاں کی ہیں۔

وہ فلمیں جن پر ہمارے اور انڈسٹری کے خیالات ملتے ہیں، انہیں 'متفقہ' قرار دیا ہے۔

تو ہمارے خیال میں جو فاتح ہیں ان کی فہرست دیکھیں جو ہوسکتا ہے آپ کو حیران کردے، واضح رہے کہ آسکر ایوارڈز کی تقریب 26 فروری کو ہوگی جس کے نتائج پاکستانی وقت کے مطابق علی الصبح ہی سامنے آسکیں گے۔

بہترین فلم

متفقہ : لا لا لینڈ

ہمارے خیال کے مطابق صرف مون لائٹ، ہیڈن فگرز اور لا لا لینڈ ہی آسکر کے اس اہم ترین ایوارڈ کو جیتنے کے امکانات رکھنے والی فلمیں ہیں، دیگر بھی اگرچہ اچھی فلمیں ہیں مگر ان میں متاثر کرنے اور ڈراما کی کمی ہے جو کہ ہولی وڈ کا وہ پہلو ہے جسے لا لا لینڈ میں خوبصورتی سے کور کیا گیا ہے۔

بہترین ڈائریکٹر

متفقہ : ڈیمین Chazelle (لا لا لینڈ)

میل گبسن پہلے ہی ایک آسکر ایوارڈ جیت چکے ہیں اور Hacksaw Ridge کی بہترین ڈائریکٹر کی کیٹیگری میں نامزدگی ان کے لیے ویلکم بیک ٹکٹ ہے، ڈیمین Chazelle اور بیری جینکنس (مون لائٹ کے ڈائریکٹر) سے ہٹ کر کوئی بھی ڈائریکٹر ڈائریکشن میں وہ کمال نہیں دکھا سکا جو اس کیٹیگری میں کامیابی کے لیے درکار ہے۔

بہترین اداکار

متفقہ : ڈینزیل واشنگٹن (Fences)

اپ سیٹ : کیسی ایفلک (مانچسٹر بائی دی سی)

کیسی ایفلک نے اس فلم میں اپنے کیرئیر کی بہترین اداکاری کا مظاہرہ کیا ہے جو کہ ڈینزل واشنگٹن سے آخری لمحات میں کامیابی کو چھین سکتی ہے۔

بہترین اداکارہ

متفقہ : ایما اسٹون (لا لا لینڈ)

ہم نتالی پورٹ مین کے جیکی کے کردار اور میرل اسٹریپ کو نظرانداز نہیں کرسکتے جنھوں نے ایک بار پھر آسکر جیتنے کے لیے بہترین کام کیا، تاہم ایما اسٹون کی کامیابی زیادہ یقینی لگتی ہے۔

بہترین معاون اداکار

متفقہ : Mahershala Ali(مون لائٹ)

اگر یہ نہیں جیت سکیں تو پھر کون جیتے گا؟

بہترین معاون اداکارہ

متفقہ : Viola Davis (Fences)

ایک بار پھر اگر ویولا ڈیوس نہیں جیت سکتی تو پھر کون جیتے گا؟ تاہم ہیڈن فگرز میں اوکٹیویا اسپنسر کا کردار کچھ زیادہ بڑا ہوتا تو یہ اعزاز ان کے نام بھی ہوسکتا تھا۔

بہترین اسکرین پلے — اوریجنل

متفقہ : مانچسٹر بائی دی سی

اپ سیٹ : لا لا لینڈ

مانچسٹر بائی دی سی کی کہانی میں اتنی گہرائی ضرور ہے جو اسے جتوانے کے لیے کافی ہے تاہم ایسا جب ہوگا جب آسکر ووٹرز لا لا لینڈ کے سوئپ کو توڑنے کے خواہشمند ہوئے، یہ آج کی تقریب میں لوگوں کو اپ سیٹ بھی کرنے والا ایوارڈ ثابت ہوسکتا ہے۔

بہترین اسکرین پلے — آڈپٹڈ

کون جیتے گا : مون لائٹ

کون جیت سکتا ہے : Fences

Fences اسٹیج پروڈکشن اور اسکرین کے ساتھ ساتھ لکھنے کے لیے ایک مشکل پراجیکٹ تھا، تاہم مون لائٹ ایک طاقتور اور ایسا مشکل موضوع تھا جس میں ایک نوجوان کی زندگی کو بیان کیا گیا ہے۔

بہترین اینیمیٹڈ فلم

کون جیتے گا : زو ٹوپیا

کون جیت سکتا ہے : موانا، کیوبو اینڈ دی ٹو اسٹرنگز

بہترین غیر ملکی فلم

کون جیتے گا : دی سیلزمین

کون جیت سکتا ہے : اے مین کالڈ اووی

اپ سیٹ : Toni Erdmann

بہترین ڈاکو مینٹری

متفقہ : او جے : میڈ ان امریکا

بہترین سینماٹوگرافی

متفقہ : لا لا لینڈ

اپ سیٹ : ارائیول

بہترین ایڈیٹنگ

متفقہ : لا لا لینڈ

اپ سیٹ : ارائیول

بیسٹ ساﺅنڈ ایڈٹ

متفقہ : Hacksaw Ridge

اپ سیٹ : لا لا لینڈ

بیسٹ ساﺅنڈ مکس

کون جیتے گا : لا لا لینڈ

یہ مضمون 26 فروری کو ڈان کے آئیکون میگزین میں شائع ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024