• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

فلم 'رنگون' باکس آفس پر کمال نہ دکھا سکی

شائع February 25, 2017
فلم 'رنگون' کا پوسٹر — فوٹو/ پبلسٹی
فلم 'رنگون' کا پوسٹر — فوٹو/ پبلسٹی

بولی وڈ اداکار سیف علی خان، شاہد کپور اور اداکارہ کنگنا رناوٹ کی فلم 'رنگون' کو ریلیز کے پہلے روز مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

فلم 'رنگون' کو تجزیہ کاروں کا ملا جھلا ردعمل مل رہا ہے، ہی فلم 'رنگون' جنگ عظیم دوم کے دور پر مبنی ایک رومانوی کہانی پر مبنی ہے۔

اس فلم میں بولی وڈ کے تین کامیاب اداکاروں نے کردار ادا کیے، اور تینوں ہی کی اداکاری کو خوب سراہا جارہا ہے، تاہم پھر بھی فلم نے اپنی ریلیز کے پہلے روز باکس آفس پر اچھا بزنس نہیں کیا۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فلم 'رنگون' اب تک صرف 7 کروڑ ہندوستانی روپے کما سکی۔

فلم کو رواں سال 24 فروری کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: ’خود کو ہیرو کہنے سے کوئی بڑا نہیں بن جاتا‘

ہندوستان تجزیہ کار ترن ادارش نے فلم 'رنگون' کی کمائی کے حوالے سے ٹویٹ بھی کیا جبکہ یہ بھی کہا کہ فلم کو آئندہ دو دن میں بہتر بزنس کرنا ہوگا۔

خیال رہے کہ وشال بھردواج کی فلم 'رنگون' سے بولی وڈ کو کافی امیدیں تھیں، یہ شاہد کپور کی ہدایت کار کے ساتھ تیسری فلم ہے، اس سے قبل وہ فلم 'حیدر' میں بھی ان کے ساتھ کام کرچکے ہیں، تاہم فلم ’کمینے‘ کو وہ پذیرائی نہیں ملی تھی۔

سیف علی خان کی ویشال بھردواج کے ساتھ یہ دوسری فلم ہے، اس سے قبل فلم 'اوم کارہ' میں یہ دونوں اکھٹے ہوئے تھے، جبکہ کنگنا رناوٹ نے ان کے ساتھ پہلی مرتبہ کام کیا۔

واضح رہے کہ ان تینوں اداکاروں کی بھی یہ ایک ساتھ پہلی فلم ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024