• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

ارادے تبدیل، پریانکا چوپڑا آسکرز کیلئے روانہ

شائع February 25, 2017
بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے گزشتہ سال پہلی مرتبہ آسکرز میں شرکت کی تھی — فوٹو/ رائٹرز
بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے گزشتہ سال پہلی مرتبہ آسکرز میں شرکت کی تھی — فوٹو/ رائٹرز

بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا گزشتہ برس کے آسکر ایوارڈز میں سب کی توجہ کا مرکز بن گئی تھیں اور رواں برس انھوں نے مصروفیات کی وجہ سے اس ایوارڈ شو میں شرکت نہ کرنے کا عندیہ دیا تھا، لیکن اب پریانکا نے اپنا ارادہ تبدیل کرلیا ہے۔

پریانکا چوپڑا نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک تصویر شیئر کی جسے دیکھ کر محسوس ہورہا ہے کہ وہ ایئرپورٹ پر ہیں۔

اداکارہ نے اس تصویر کے ساتھ لکھا 'ارادہ تبدیل، آسکرز ہم آرہے ہیں'۔

Change of plans ! Oscars here we come.. @mickjagger LA LA land...

A post shared by Priyanka Chopra (@priyankachopra) on

ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ اس سال آسکر ایوارڈز میں ہولی وڈ فلم 'لا لا لینڈ' کو سپورٹ کررہی ہیں۔

مزید پڑھیں: آسکر ایوارڈ 2017 میں پریانکا چوپڑا کا شرکت سے انکار

پریانکا چوپڑا اس وقت اپنے امریکی شو 'کوائنٹیکو' کے دوسرے سیزن کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، ساتھ ہی وہ ممبئی میں بھی اپنے پروجیکٹس پر کام کررہی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے 89ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب میں شرکت سے انکار کردیا تھا۔

اداکارہ کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا 'میں ہوائی جہاز کا سفر اس طرح کرتی ہوں، جیسے لوگ گاڑیوں کا کرتے ہیں، میرا پاسپورٹ بھر چکا ہے، ایسا لگتا ہے جیسے میرے پَر ہیں'۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس آسکرز کی تقریب میں پریانکا چوپڑا نے لبنانی ڈیزائنر زوہیر مراد کا تیار کردہ سفید گاؤن پہنا تھا، جسے گزشتہ سال گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا تھا۔

پریانکا چوپڑا نے آسکرز 2016 میں بہترین فلم ایڈیٹنگ کا ایوارڈ پیش کیا تھا اور اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ اس سال کے ایوارڈز میں کس کیٹیگری کا ایوارڈ پیش کریں گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024