• KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:48am
  • LHR: Fajr 5:06am Sunrise 6:30am
  • ISB: Fajr 5:14am Sunrise 6:40am
  • KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:48am
  • LHR: Fajr 5:06am Sunrise 6:30am
  • ISB: Fajr 5:14am Sunrise 6:40am

گوگل ایلو کے ڈیسک ٹاپ ورژن کی تیاری

شائع February 24, 2017
— فوٹو بشکریہ گوگل
— فوٹو بشکریہ گوگل

ویسے تو واٹس ایپ اور اسکائپ سمیت میسجنگ ایپس کی کوئی کمی نہیں مگر گزشتہ سال گوگل نے بھی ایلو کے نام سے ایک میسنجر متعارف کرایا تھا اور اس کا ڈیسک ٹاپ ورژن بھی سامنے آگیا ہے۔

گوگل کے مطابق گوگل ایلو کا استعمال اب آسان ہوجائے گا کیونکہ اس کا نیا ڈیسک ٹاپ ورژن متعارف کرایا جارہا ہے۔

گوگل کے کمیونیکشن پراڈکٹس کے نائب صدر نک فوکس نے ایک ٹوئیٹ کے دوران ڈیسک ٹاپ ایپ کی جھلک پیش کی۔

تصویر سے تو یہ ڈیسک ٹاپ ورژن گوگل کروم کی ویب ایپ لگ رہی ہے جو کہ ونڈوز، میک اور کروم بکس پر کام کرے گا۔

لائن، واٹس ایپ، فیس بک میسنجر اور دیگر کے مقابلے میں گوگل ایلو ایک چیٹ ایپ سے بہت مختلف ہے کیونکہ یہ گوگل اسسٹنٹ سے جڑی ہوئی ہے اور یہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس پر مشتمل بوٹ سرچز، ٹرانسلیشن اور چیٹ کے اندر مختلف معلومات فراہم کرنے کا کام کرتا ہے۔

'ایلو' کے بارے میں گوگل کو توقع ہے کہ یہ واٹس ایپ اور اسنیپ چیٹ وغیرہ کے مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے والی ایپ ثابت ہوگی۔

اس کے علاوہ اینڈرائیڈ ڈیوائس میں اس اسسٹنٹ سے بھی چیٹ کرکے الارم کو سیٹ اور تصاویر میں سرچ کیا جاسکتا ہے۔

اس کے ڈیسک ٹاپ ورژن سے صارفین کو اسے استعمال کرنے میں زیادہ مدد مل سکے گی خاص طور پر دفاتر میں۔

تاہم گوگل نے اب تک اعلان نہیں کیا کہ یہ ڈیسک ٹاپ ورژن کب تک صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024