• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اکشے کمار کی مسلسل 7 ویں ہٹ فلم

شائع February 21, 2017
’جولی ایل ایل بی 2‘ کورٹ روم ڈرامے پر مبنی فلم ہے — فوٹو/ اسکرین گریب
’جولی ایل ایل بی 2‘ کورٹ روم ڈرامے پر مبنی فلم ہے — فوٹو/ اسکرین گریب

بولی وڈ میں کھلاڑی کے نام سے پہچانے جانے والے اکشے کمار سال میں سب سے زیادہ فلمیں کرنے والے اداکار مانے جاتے ہیں، اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کی تمام فلمیں ہی باکس آفس پر کافی اچھا بزنس کر رہی ہیں۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق اکشے کمار کی حال ہی میں ریلیز فلم ’جولی ایل ایل بی 2‘ نے اپنی ریلیز کے 11ویں دن 98 کروڑ ہندوستانی روپے کما لیے، اور بہت جلد اس فلم کا شمار بھی 100 کروڑ کلب میں کیا جائے گا۔

100 کروڑ کلب میں شامل ہونے کے ساتھ ہی اکشے کمار کا ریکارڈ شاہ رخ خان کے برابر ہوجائے گا، جنہوں نے اپنے کیریئر میں لگاتار 100 کروڑ کمانے والی 7 فلمیں دیں۔

فلم ’جولی ایل ایل بی 2‘ اکشے کمار کی لگاتار ہٹ ہونے والی فلموں میں ساتویں فلم ہے، اس سے قبل اکشے کمار کی فلم رستم، ایئر لفٹ، ہاوس فل-3، ہولی ڈے، راوڈی راٹھور اور ہاوس فل-2 بھی 100 کروڑ کلب میں شامل ہیں۔

خیال رہے کہ فلم ’جولی ایل ایل بی 2‘ ایک کورٹ روم ڈرامے پر مبنی فلم ہے، جس میں اکشے کمار نے جولی نامی وکیل کا کردار ادا کیا، اس سے قبل فلم ’جولی ایل ایل بی‘ میں ارشد وارثی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

فلم ’جولی ایل ایل بی-2‘ میں اکشے کمار کے ساتھ اداکارہ ہما قریشی، انو ملک اور سورب شکلا نے اہم کردار ادا کیے۔

اکشے کمار نے اپنی ایک اور فلم ’ٹوئلٹ ایک پریم کتھا‘ کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے، جس میں بھومی پڈنیکر بھی مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024